پاک فوج کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کو 77ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
مسلح افواجِ پاکستان آج کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کی 77ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منا رہی ہیں۔ کیپٹن سرور شہید 27 جولائی 1948 کو آزاد کشمیر کے محاذِ جنگ پر مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
کیپٹن محمد سرور شہید کو پاکستان کے سب سے اعلیٰ فوجی اعزاز ‘نشانِ حیدر’ کا پہلا حقدار ہونے کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترا کے محاذ پر دشمن کے سامنے بے مثال جرات، قیادت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔
یہ بھی پڑھیے: شہدا کے خون کا قرض پوری قوم پر ہے، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ان کی بے مثال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن سرور شہید کی بہادری اور قربانی افواجِ پاکستان کے لیے حوصلے، عزم اور حب الوطنی کی دائمی علامت ہے۔ ان کی زندگی ہمارے عسکری اقدار فرض، عزت، اور حتمی قربانی کا عملی نمونہ ہے۔
مسلح افواج نے اس موقع پر ایک بار پھر عہد کیا ہے کہ وہ شہداء کے عظیم ورثے سے طاقت لیتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے رہیں گے۔
آئی ایس پی آر ککے مطابق مسلح افواجِ پاکستان کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) جیسے عظیم شہداء کے عظیم ورثے سے حوصلہ پاتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج جنگ کشمیر شہدا قربانی کیپٹن سرور شہید نشان حیدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج کیپٹن سرور شہید کیپٹن محمد سرور شہید کے لیے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
اویس کیانی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کے ہمراہ ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے شہدا کے جسدِ خاکی کو کندھا بھی دیا۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کرکے اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم ان اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
میجر جنرل بلال سرفراز خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔نمازِ جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شرکت کی۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں