نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد /اٹک(سب نیوز)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر نے ہمیشہ اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔پسماندہ علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کی ترقی اور تعلیم کے فروغ میں گورنرپنجاب اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اٹک اور جنڈ سمیت علاقہ کے دیگر نجی تعلیمی اداروں کے ہنگامی دورہ کے بعد پنجاب گروپ آف کالجز جنڈ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب کالج جنڈ کے پرنسپل معروف ماہر تعلیم ملک مطیع اللہ, دانش اسکول کے ایڈمن آفیسر میجر (ر) شوکت خٹک، فورسز اسکول سسٹم جنڈ کے پرنسپل نوید نواز اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن جنڈ، سفیر احمد فرخ بھی موجود تھے۔ ملک ابرار حسین نے کالج میں جاری شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور پرنسپل کالج کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے بہترین نتائج پر پنجاب کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ میٹرک کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کی ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نجی شعبہ کس قدر سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ ملک کے تعلیمی مستقبل کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔

ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب، بالخصوص ضلع اٹک، تحصیل جنڈ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ وہاں کے طلبہ کو بھی وہی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں جو شہری علاقوں کو حاصل ہیں تاکہ پورا ملک تعلیمی میدان میں یکساں ترقی کر سکے۔یہاں قائم نجی تعلیمی اداروں کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں مہنگائی، بھاری ٹیکسز اور حکومتی سطح پر عدم تعاون شامل ہے۔ اگر حکومت واقعی تعلیمی ترقی چاہتی ہے تو نجی اداروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، پالیسی سازی میں ان کی مشاورت کو شامل کیا جائے اور تعلیمی میدان میں ان کے کردار کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان وزیراعظم کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی پی ٹی آئی اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے: میاں افتخار حسین خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ملک ابرار حسین ملک ابرار حسین نے نجی تعلیمی ادارے تعلیمی ترقی

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک چلانا ہے تو آئین پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، ہم کسی صورت فوج کے غزہ میں جانے کی حمایت نہیں کرسکتے، اپنے بھائیوں کو اپنے ہی بھائیوں کے ہاتھوں سے قتل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعۃ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ان سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب
  • خیبرپختونخوا کی ترقی کیسے ممکن ہے؟
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • ہماری کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر