پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔
اکتوبر 2024 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان یہ چوتھی اعلیٰ سطحی بات چیت تھی، جو برسوں کے تناؤ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئی رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
(جاری ہے)
فریقین نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوطرفہ دوروں کو سہولت فراہم کرنے کے منصوبوں کے ساتھ رابطے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے منگل کے روز بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دورے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اسلام آباد اور ڈھاکہ میں فروغ پاتے تعلقاتگزشتہ برس اگست میں شیخ حسینہ کی حکومت کی برطرفی کے بعد سے اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت نے بعض تاریخی شکایات کے بہانے طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپنا رکھا تھا۔
تاہم ڈھاکہ میں حکومت کی تبدیلی نے دو جنوبی ایشیائی مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان زیادہ فعال تعلقات کو تقویت دی۔
گزشتہ ہفتے ہی پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے بات چیت کی۔
اس موقع پر فریقین نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔
یہ ایک ایسا اقدام ہے، جسے وسیع پیمانے پر بڑھتے ہوئے باہمی اعتماد کی علامت اور مستقبل کی تجارت اور سرکاری تبادلوں کے لیے سفری پابندیوں کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔خطے میں ہونے والی بڑی تبدیلی کے پیش نظر، خاص طور پر چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور سارک جیسی روایتی علاقائی گروپوں کے زوال کی روشنی میں، پاکستان اور بنگلہ دیش اپنی خارجہ پالیسی کی حکمت عملیوں کو دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔
شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ نے پاکستانی سفارت کاروں اور درآمدات پر سے پابندیاں ہٹا دی ہیں، جس سے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی تحریک ملی ہے۔
ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد بنگلہ دیش تعلقات کو کے لیے کے بعد
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔