اسحاق ڈار ، امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک : ٹیرف باہمی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور سمیت ٹیرف‘ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی‘ اقتصادی‘ معاشی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی رابطوں اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح دوروں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں فلسطین میں سنگین انسانی بحران اور اسرائیلی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے فلسطینیوں کے جائز مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کانفرنس سے بامعنی نتائج کی امید ظاہر کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ روز تہران میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت کی۔یہ ملاقات اسلام آباد اور تہران کی جانب سے معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی جاری کوششوں کا مظہر قرار دی جا رہی ہے۔