کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
کراچی میں گزشتہ روز گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کی پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کا بھائی حراست میں ہے، بھائی نے کراچی کا سفر نہیں کیا جبکہ مقتول ساجد کے اہلخانہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے جھاڑیوں کے پیچھے سے مرد اور خاتون کی لاشیں ملی تھیں جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔