پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی 13 سالہ مہک کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا، ساتھی ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔
صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
مہک جو بنک سٹاپ کی رہائشی تھی، نگینہ بی بی کے پاس رہائش پذیر تھی۔ ملزم صغیر اسے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا تھا۔
قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس المناک واقعے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد پولیس اور سی سی ڈی نے دن رات کام کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔