2025-07-29@12:48:37 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت»:

    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل اور غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطین کی بطور ریاست حیثیت کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برسوں سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے.(جاری ہے) اسحاق ڈاراقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں فلسطین کے حوالے سے امن کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سنبھالنے میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے سعودی عرب اور فرانس...
    معروف امریکی یونیورسٹی کے ٹاپر طالبعلم کا سالہا سال کا تعلیمی کیریئر صرف اس وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے کہ اسنے اپنی گریجویشن تقریب میں "غزہ میں جاری نسل کشی" کیخلاف بات کی ہے، جس پر مغربی صارفین نے اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی نیویارک یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ لوگن روزوس؛ وہ طالب علم کہ جس نے اپنی گریجویشن کی تقریر میں اسرائیلی حملوں پر تنقید کی تھی، نے اس یونیورسٹی کے قوانین کی "خلاف ورزی" کی ہے اور اسے متعدد "تادیبی کارروائیوں" کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ آج منعقد ہونے والی گریجویشن کی تقریب سے خطاب میں فلسطینی حامی امریکی طالب علم لوگن روزوس نے، یونیورسٹی سے...
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تہران میں  اسلامی تعاون محتسب تنظیم (OICOA) کی چوتھی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، OICOA کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف محمود جاہ (پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب) نے OIC کے رکن ممالک کے  محتسبین سے پرزور اپیل کی کہ وہ فلسطین اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں اجتماعی طور پر آواز بلند کریں۔  اسلامی ممالک  سے آئے ہوئے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اس بات پر زور دیا کہ محتسب کے ادارے، جہاں بنیادی طور پر عوامی انتظامیہ کے اندر منصفانہ اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں، ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے...
    اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
    ایک بیان میں سربراہ جعفریہ الائنس نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے موقع پر گھروں سے نکلیں اور ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ظالم صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کا دن ہے، یہ دن امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے...
    امریکی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالرز کی وفاقی گرانٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی ان 60 اداروں میں سے ایک ہے، جسے امریکی حکام کیجانب سے اس ہفتے ایک خط میں مزید کٹوتیوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ کی دھمکیوں کے بعد فلسطین کے حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا، کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت کرنے والے چند طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ سال فلسطینیوں کی حمایت میں کولمبیا یونیورسٹی کے چند طلبہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، ان مظاہروں کے دوران طلبہ نے کیمپس کے ہیملٹن ہال پر قبضہ کر لیا تھا۔ اب...
    کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ گرفتار، فلسطینوں کے حق میں احتجاج دہشتگرد سرگرمی کی حمایت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا نے فلسطینوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ لیقا گرفتار ہونے والی دوسری فلسطینی طالبہ ہیں۔ اس سے قبل فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری بیان میں لیقا کو اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق لیقا...
    جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر جاری مظالم بند اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .(جاری ہے) اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور...
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
    CAIRO: عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے مصر کے متبادل منصوبے کی حمایت کی ہے۔ منگل کو قاہرہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، شام اور دیگر عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد امریکی منصوبے کے خلاف مشترکہ عرب مؤقف اپنانا تھا، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر بات چیت کی گئی۔ مصر نے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان کیا جس میں غزہ میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ائیرپورٹ کی تعمیر شامل ہے، اور فلسطینی علاقوں میں انتخابات...
    اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں...
    پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ...
۱