واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد اس کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل جاری نہیں کیا گیا . امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے دفتر سے ردعمل جاننے کے لیے درخواست کی گئی ہے وزیراعظم کارنی نے اعلان کیا تھاکہ کینیڈا ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے فرانس اور برطانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد کینیڈا کا یہ اعلان سامنے آیا ہے.

(جاری ہے)

اسرائیل اور اس کے قریبی اتحادی امریکہ دونوں نے کارنی کے بیانات کو مسترد کر دیا کینیڈا اور امریکہ یکم اگست تک تجارتی معاہدے پر مذاکرات کر رہے ہیں اور اس تاریخ کو ٹرمپ نے کینیڈا کے اس تمام سامان تجارت پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جو امریکہ ‘میکسیکو‘کینیڈا تجارتی معاہدے میں شامل نہیں ہے. مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے ٹیرف مذاکرات اگرچہ تعمیری رہے ہیں لیکن شاید یہ مذاکرات آخری تاریخ تک ختم نہ ہوں قبل ازیں اپنی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیراعظم مارک کارنی کا کہناتھا کہ کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو بطور تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کینیڈا جی سیون (G7)گروپ میں شامل تیسرا ملک ہے جس نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے.

وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا انحصار جمہوری اصلاحات پر ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حماس کو حصہ لینے کی اجازت نہ دینا بھی شامل ہے خیال رہے کہ دوروز قبل برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پر عمل نہ کیا تو برطانیہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا.

یار رہے کہ گذشتہ ہفتے فرانسیسی صدر ایمانویل میخواں نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک رواں سال ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان مسترد کرتے ہوئے اسے حماس کے لیے انعام قرار دیا ہے. اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں مارک کارنی کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تسلیم کیا جائے گا.

انہوں نے مقبوضہ غربِ اردن میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع، غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کو کینیڈا کی خارجہ پالیسی میں ڈرامائی تبدیلی کی وجوہات قرار دیا وزیراعظم کارنی نے کہاکہ غزہ میں انسانی مصائب کی سطح ناقابل برداشت ہے اور یہ تیزی سے بدتر ہوتی جا رہی ہے. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر ریاست کو تسلیم کرنے مارک کارنی میں فلسطین کینیڈا کے اعلان کیا کے اجلاس

پڑھیں:

کینیڈا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامند، وائٹ ہاؤس کا ردعمل

کینیڈا کے اعلان پر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا ردعمل بھی آگیا۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس کو انعام ملے گا، صدر ٹرمپ نہیں سمجھتے کہ انہیں انعام دیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامند ہوگیا۔ کینیڈین وزیراعظم Mark Carney نے کہا کہ ستمبر میں یو این جنرل اسمبلی سیشن میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات ہوئی۔ اس سے پہلے فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کرچکے ہیں۔

کینیڈا کے اعلان پر وائٹ ہاؤس عہدیدار کا ردعمل بھی آگیا۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس کو انعام ملے گا، صدر ٹرمپ نہیں سمجھتے کہ انہیں انعام دیا جانا چاہیئے۔ ادھر اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق کینیڈا کے وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا اقدام حماس کے لیے انعام ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو بطور تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.مارک کارنی
  • سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا اور مالٹا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم
  • ایک بڑے مغربی ملک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی
  • کینیڈا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مشروط رضامند، وائٹ ہاؤس کا ردعمل
  • فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور
  • فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پرغور
  • برطانوی وزیراعظم نے مشروط طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا