فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس دسمبر میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی 5 دسمبر 2025 کو امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق نیواڈا میں واقع یہ شہر کینیڈا اور میکسیکو کے شریک میزبان شہروں پر فوقیت حاصل کرکے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ورلڈ کپ 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں بیک وقت کھیلا جائے گا، جبکہ ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کر دی گئی ہے۔ قرعہ اندازی میں 12 گروپس تشکیل دیے جائیں گے، جن میں چار چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 19 جولائی 2026 کو میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرلیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویگاس خود میگا ایونٹ کے میزبان شہروں میں شامل نہیں، لیکن فیفا نے اس تقریب کے لیے اسے باقی شہروں پر ترجیح دی۔ 1994 میں بھی، جب امریکا میں آخری بار ورلڈ کپ ہوا تھا، ویگاس نے قرعہ اندازی کی میزبانی کی تھی اور اب تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، مگر مزید وسعت اور جدیدیت کے ساتھ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا، فیفا فیفا ورلڈ کپ 2026 کینیڈا لاس ویگاس میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میکسیکو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا فیفا فیفا ورلڈ کپ 2026 کینیڈا میکسیکو فیفا ورلڈ کپ 2026
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔