اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اٹھائے گئے اقدامات بھی خطے کی سیاست کو نئے رخ دے رہے ہیں۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آگاہی بڑھائیں اور انسانیت و انصاف کے اصولوں پر مبنی موقف کو عام کریں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی عوام کی قربانیوں اور مزاحمتی تحریک کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مظلوم اقوام کے لیے امید کی علامت ہے۔ اپنے خطاب کے بعد طلبہ نے سوالات بھی کئے، جن کا ڈاکٹر صابر ابومریم نے تفصیل سے جواب دیا۔ تقریب کا اختتام فلسطینی عوام کے حق میں دعا اور اظہارِ یکجہتی کے ساتھ ہوا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام ڈاکٹر صابر

پڑھیں:

امت اسلامیہ کو متحد ہو کر صیہونی حکومت و استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے، ڈاکٹر قالیباف

کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے کراچی میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ سنت الٰہی ہے کہ پوری مسلم امہ متحد ہو کر خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف نے ڈیفنس سوسائٹی کراچی کی جامع مسجد یثرب میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔ انہوں نے نمازیوں کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں پاکستانی عوام سے مل کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ جارحیت کے دوران آپ نے اپنے ایرانی بھائیوں کو یاد رکھا اور فلسطینی عوام کیلئے دعائیں کیں، اس کیلئے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی عوام، مجلس شورائے اسلامی اور حکومت ایران کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ امت اسلامیہ، ایران اور سبھی اسلامی ممالک کا فریضہ ہے کہ صیہونی حکومت اور استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جائيں، جنہوں نے عورتوں اور بچوں کا بھی قتل عام کیا ہے۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام نے اپنے میزائلوں سے دشمنوں پر کیسے وار لگائے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت اسلامیہ کی وحدت صرف ایک ضرورت نہیں، بلکہ سنت الٰہی ہے کہ پوری امت مسلمہ متحدہ ہو کر پوری طاقت سے قاتل اور خونریز صیہونی حکومت کے مقابلے پر ڈٹ جائے۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ ہم ایک امت ہیں اور باہمی تعاون سے آگے بڑھیں گے اور یقین رکھیں کہ ہم کامیاب رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تربت، رانا ثناء اللہ اور سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست
  • پاکستان میں گھٹا ٹوپ اندھیرا، آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے؛ڈاکٹر اسامہ بن رضی
  • غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال
  • لاہور: سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اجتماع عام کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کو امریکی قر اداد کی حمایت کر نے کی ضرورت ہے؟
  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کیے، ہارٹز کا انکشاف
  • امریکی عوام میں اعتماد بحالی: اسرائیل نے لاکھوں ڈالر خرچ کرڈالے، ہارٹز کا انکشاف
  • میرپور خاص: چانسلر ابن سینا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد ودیگر مقررین منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کررہے ہیں
  • امت اسلامیہ کو متحد ہو کر صیہونی حکومت و استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے، ڈاکٹر قالیباف
  • افغان علاقہ سے دہشتگردی؛ پاکستان اور افغانستان کےمذاکرات میں ڈیڈلاک