او آئی سی ممالک فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں: تہران میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تہران میں اسلامی تعاون محتسب تنظیم (OICOA) کی چوتھی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، OICOA کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آصف محمود جاہ (پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب) نے OIC کے رکن ممالک کے محتسبین سے پرزور اپیل کی کہ وہ فلسطین اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں اجتماعی طور پر آواز بلند کریں۔
اسلامی ممالک سے آئے ہوئے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے اس بات پر زور دیا کہ محتسب کے ادارے، جہاں بنیادی طور پر عوامی انتظامیہ کے اندر منصفانہ اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار ہیں، ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ عالمی سطح پر انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں۔ انہوں نے OICOA پر زور دیا کہ وہ نہ صرف ادارہ جاتی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر بلکہ بے آوازوں کے لیے ایک متحد آواز کے طور پر بھی کام کرے۔
فلسطینیوں اور کشمیریوں کے مسلسل مصائب کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف خاموشی ان اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی جن پر ہمارے ادارے قائم ہیں ، چوتھی جنرل اسمبلی، کی میزبانی ایران کی جنرل انسپیکشن آرگنائزیشن (GIO) نے کی تھی،جس میں 20 سے زائد OIC ممالک کے محتسب اور نمائندے شریک ہوئے تھے ۔
سپوت پاکستان محمد نواز شریف قدیم لاہور کی بحالی کے لیے کوشاں
او آئی سی او اے کے صدر اور ترکی کے چیف محتسب مہمند آ کارکا نے چوتھی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں انصاف ،انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ میں محتسب اداروں کے اہم کردار پر زور دیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فلسطین کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے، وینزویلا
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک فلسطین کو خودمختاری نہیں مل جاتی۔
صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حقیقی انصاف ملنے تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔