یوم القدس فلسطینی عوام کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کا دن ہے، علامہ رضی جعفر نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ایک بیان میں سربراہ جعفریہ الائنس نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے موقع پر گھروں سے نکلیں اور ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ظالم صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کا دن ہے، یہ دن امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور نہتے عوام کے قتلِ عام کو روکنے کے لیے عالمِ اسلام کو متحد ہونا ہوگا، القدس صرف فلسطینیوں کا نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اس کی آزادی کے لیے جدوجہد ہر مسلمان کا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی اختیار کرنا درحقیقت ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، لہٰذا ہمیں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے موقع پر گھروں سے نکلیں اور ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور مظلوم فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظلوم فلسطینی فلسطینی عوام یوم القدس اور مظلوم جا سکے
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ادارے اپنا کام کریں: گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے اس وقت حالات بہت خراب تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ حل کیا، سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے منتخب کیا وہ بھائی ہے اس کا ساتھ دیں گے، صوبے کو بہت چیلنجز ہیں ادارے اپنا اپنا کام کریں، جس منصب پر آپ بیٹھے ہیں آپ کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ سہیل آفریدی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کروانی چاہیے، وزیر اعلیٰ ملاقات کر کے صوبے کے معاملات پر بات کریں گے۔ احتجاج سے متعلق پارٹی احکامات پر عمل کریں گے۔