نیویارک یونیورسٹی کے ٹاپر طالبعلم کی ڈگری "فلسطین کی حمایت" کے باعث معطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
معروف امریکی یونیورسٹی کے ٹاپر طالبعلم کا سالہا سال کا تعلیمی کیریئر صرف اس وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے کہ اسنے اپنی گریجویشن تقریب میں "غزہ میں جاری نسل کشی" کیخلاف بات کی ہے، جس پر مغربی صارفین نے اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی نیویارک یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ لوگن روزوس؛ وہ طالب علم کہ جس نے اپنی گریجویشن کی تقریر میں اسرائیلی حملوں پر تنقید کی تھی، نے اس یونیورسٹی کے قوانین کی "خلاف ورزی" کی ہے اور اسے متعدد "تادیبی کارروائیوں" کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ آج منعقد ہونے والی گریجویشن کی تقریب سے خطاب میں فلسطینی حامی امریکی طالب علم لوگن روزوس نے، یونیورسٹی سے منظور شدہ متن سے قطع نظر، اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے غزہ میں جاری نسل کشی پر مبنی اسرائیلی مہم جوئی کی عسکری و سیاسی طور پر اندھی حمایت کر رہی ہے۔ لوگن روزوس کے ریمارکس کو نہ صرف اس تقریب میں موجود لوگوں کی جانب سے "زبردست" سراہا گیا بلکہ سائبر صارفین کی جانب سے بھی اس ہونہار طالب علم کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔
-
مغربی ممالک کے ساتھ تعلق رکھنے والے صارفین نے فلسطینی حامی اس امریکی طالب علم کی ہمت کو سراہا اور نیویارک یونیورسٹی کی جانب سے لوگن روزوس کی ڈگری معطل کئے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی۔ سائبر صارفین نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نیویارک یونیورسٹی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ غزہ کے بے دفاع لوگوں کی حمایت میں "صرف ایک تقریر" کرنے کی وجہ سے اس طالب علم کی برسوں کی محنتوں کو یکسر نظر انداز کر دے۔
اس بارے ایک صارف نے اپنی نظر بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے اپنی ڈگری حاصل کر لی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ایسے طلبہ کا ہونا نیویارک یونیورسٹی کے لئے باعث فخر ہونا چاہیئے تھا جو "ایسی ناانصافیوں کے خلاف بھی آواز اٹھاتا ہے جس میں خود امریکہ بھی ملوث ہے"! اس صارف نے لکھا کہ "ہم بھیڑیں نہیں!" ایک دوسرے صارف نے امریکہ میں تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم طلباء کو بے دفاع لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کرنا نہیں سکھائیں گے، تو تعلیم کا مقصد ہی کیا ہے؟.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونیورسٹی کے لوگن روزوس طالب علم کی حمایت نے اپنی لکھا کہ علم کی
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی میں 8 سے11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔