واشنگٹن:

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسیوں پر ویزہ پابندیوں کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت میں موجود اور سرگرم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور اعلیٰ حکام پر ویزہ پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹریول ایجنٹ جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ میں موجود بھارتی مشن کے قونصلر افیئرز اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس روزانہ کی بنیاد پر امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ان عناصر کی شناخت اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ترجمان کے مطابق جو غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ہیں۔ امریکا ان تمام نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے مسلسل اقدامات کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف بھی ویزہ پابندیاں عائد کی جائیں گی، جو بظاہر ویزہ ویور پروگرام کے اہل ہیں مگر غیر قانونی امیگریشن میں سہولت کاری کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکی امیگریشن پالیسی کا مقصد صرف غیر ملکیوں کو غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے آگاہ کرنا ہی نہیں بلکہ ان افراد کو جوابدہ ٹھہرانا بھی ہے جو امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت خصوصاً اُن افراد پر پابندی لگانا ہے جو انسانی اسمگلنگ یا اس میں سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن انسانی اسمگلنگ نے کہا کہ میں ملوث

پڑھیں:

مالاکنڈ ؛ پہاڑوں اور جنگلات میں باربی کیو،تمباکونوشی پر سخت پابندی عائد

سٹی 42 : مالاکنڈ کے پہاڑوں اور جنگلات میں آگ لگانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر  کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی گئی۔ 

پابندی کے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں میں باربی کیو، کچرہ جلانے،تمباکونوشی،ماچس وغیرہ پر پابندی ہوگی، پابندی کا مقصد پہاڑوں میں آگ کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو روکنا ہے۔  

یاد رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے مالاکنڈ کے مختلف پہاڑی سلسلے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے بھارتی ٹریول ایجنٹس اور ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دیں
  • مالاکنڈ ؛ پہاڑوں اور جنگلات میں باربی کیو،تمباکونوشی پر سخت پابندی عائد
  • ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث، ملزم گرفتار
  • ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی
  • کراچی؛ متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
  • ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی، امریکا سے انخلا جاری
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار، جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر آف لوڈ
  • وزیر داخلہ سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات؛ غیر قانونی امیگریشن سمیت کئی شعبوں میں اشتراک پر گفتگو