وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Man of Peace قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکیارڈ کراچی میں نیوی کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جنگ کی سلگتی آگ کو ڈھانپا، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Man of Peace قرار دے دیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے
پڑھیں:
شہبازشریف بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج کراچی جائیں گے
اسلام آباد،کراچی (نوائے وقت رپورٹ +کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔