سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کوسزادینے کا بل مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امورداخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کرنے والے طالب علموں کو سکول سے بے دخل کرنے اور قصور وار ثابت ہونے پر ان پر جرمانے عائد کرنے سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے. سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا بل میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار اسے تنبیہ کی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے جبکہ تیسری بار ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے.
(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حکام نے بل پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے معاملے میں بچوں کو متاثرہ فریق سمجھا جاتا ہے اور اصل مجرم وہ افراد ہیں جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں. اے این ایف حکام نے قائمہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ 80 فیصد تعلیمی اداروں میں سکیننگ مکمل کر لی گئی ہے، تاہم بچوں کے منشیات ٹیسٹ کروانا اے این ایف کے دائرہ کار میں نہیں آتا کمیٹی کے رکن سینیٹر شہادت اعوان نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صوبائی اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے جبکہ وزارت قانون نے بھی موقف اپنایا کہ اس معاملے کو اے این ایف کے بجائے محکمہ تعلیم کے سپرد کرنا چاہیے. حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی صوبائی حکومت، نہ ہی تعلیمی ادارے اور نہ ہی وزارت تعلیم اس بل کی حمایت کرتی ہے بل پیش کرنے والے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ان کی نیت بچوں کو منشیات کی لت سے بچانا ہے اور وہ بل واپس نہیں لیں گے، چاہے کمیٹی اسے مکمل طور پر مسترد کر دے بعد ازاں کمیٹی نے بل کو کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قائمہ کمیٹی اے این ایف کمیٹی کے
پڑھیں:
منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا گیا تھا اور ان کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویویان کنگما نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ نیدرلینڈز کے بولر پر پابندی کا اطلاق 15 اگست 2025 سے ہوگا اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی جاسکتی ہے اگر وہ ثابت کرپائے کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ویویان کنگما کا 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک روزہ میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔