سینیٹ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز ٹیسٹنگ بل پر ووٹنگ کا بل مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد:سینٹ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز ٹیسٹنگ بل پر ووٹنگ کا بل مسترد کر دیا۔
سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینیٹر محسن عزیز نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق بل پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادادوں میں ڈرگز پازیٹیو آنے پر پہلے وارننگ اور پھر 15 دن اسکول سے معطل کیا جاتا ہے اور تیسری بار بھی بچہ اگر ایسا کرے تو جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔
اجلاس میں اے این ایف حکام نے کہا کہ بچوں کو اس معاملے میں مجرم تصور کیا جاتا ہے جب کہ اصل مجرم وہ ہیں جو بیچنے میں ملوث ہیں۔ ابھی تک ہم نے 80 فیصد تعلیمی اداروں میں اسکین کیے ہیں۔
سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ بچوں کے ڈرگز ٹیسٹ کرنا اے این ایف کا قانون نہیں ہے۔ ایسا بل پیش کرنا صوبوں کے معاملات مداخلت کرنے کے برابر ہے۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ میری نیت یہ تھی کہ بچے بہت زیادہ اس لعنت میں شامل ہو رہے ہیں۔ میں اس بل کو واپس نہیں لوں گا۔ آپ اس کو مکمل مسترد کردیں۔
وزارت قانون کے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ بچوں کا معاملہ اے این ایف کے حوالے نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دینا چاہیے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کوئی صوبائی حکومت، کوئی ادارہ، وزارت تعلیم کوئی بھی اس قانون کے حق میں نہیں ہے۔ بعد ازاں سینیٹ کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز ٹیسٹنگ بل پر ووٹنگ کا بل مسترد کر دیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے تعلیمی اداروں میں ڈرگز نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان جتنی ملاقاتیں کسی قیدی کو میسر نہیں آئیں، سینیٹر عرفان صدیقی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جتنی ملاقاتیں جیل میں کروائی گئی ہیں اتنی سہولت آج تک کسی قیدی کو نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جتنی ملاقاتیں عمران خان کی ہوئی ہیں اتنی دوسرے قیدیوں کی نہیں ہوئیں۔
’عمران خان اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے‘ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کافقدان ہے اور اس کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو عمران خان کہہ دیتے ہیں کہ وہ اس کو نہیں مانتے۔
’اندرونی بغاوت سے کے پی حکومت گئی تو وہ پارٹی کا اپنا مسئلہ ہوگا‘عرفان صدیقی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا حکومت کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت ہوتی ہے تو وہ پھر ان کا اپنا مسئلہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل ملاقاتیں پی ٹی آئی اختلافات سینیٹر عرفان صدیقی عمران خان ملاقاتیں کے پی حکومت