کومل میر کو کون اپنی بہو بنایا چاہتا ہے؟ یشما گل کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔
اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔
کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی بہت قریبی دوست ہے اور حالیہ عرصے میں اس کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، یہاں تک کہ لوگ اُسے اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ApniISP.
یشما نے یہ بھی کہا کہ وہ خود چاہتی ہیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے۔
دوسری جانب کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کیلئے ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو امیر ہو، چاہے وہ وفادار نہ بھی ہو۔
View this post on InstagramA post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala)
اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں وفاداری کی توقع کرنا غیر حقیقی ہے کیونکہ آج کل کوئی کسی سے وفادار نہیں ہوتا، اس لیے وہ مالی طور پر مستحکم ساتھی کا انتخاب بہتر سمجھتی ہیں چاہے وہ بےوفا ہی کیو نہ ہو۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔