بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن کا ائیر انڈیاحادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن نے احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جون میں پیش آئے ائیر انڈیا کے حادثے کی تحقیقات میں ماہر اور متعلقہ افراد کو شامل نہیں کیا گیا، جو کہ شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے بھی غیر جانبدار تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن، مرلی دھر موہول نے اس حوالے سے کہا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے کسی دوسرے ملک بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں سال جون میں احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 260 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
نائجیریا: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔
نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں "فَس" کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔
بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔