2025-07-29@11:13:14 GMT
تلاش کی گنتی: 12180
«بھینسوں کا»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خالصتان تحریک کے حامی اور تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گروپتونت سنگھ پنن کو بھیجے گئے خط نے بھارت کی سفارتی حکمت عملی کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جبکہ خالصتان تحریک کو عالمی سطح پر ایک نئی تقویت حاصل ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج بھارتی حکومت جس رہنما کو 2020 میں دہشتگرد قرار دے چکی ہے، اسے امریکی صدر کی جانب سے باضابطہ خط موصول ہونا نہ صرف سفارتی لحاظ سے بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا، بلکہ بین الاقوامی سطح پر نئی بحث کو بھی جنم دے رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے...
لاہور میں سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب چوہدری کی جانب طالب علم کو بےعزت کرنے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ و میزبان مشی خان نے شدید درعمل دیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر طیب چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک طالب علم کو پوری کلاس کے سامنے لیپ ٹاپ نہ ہونے پر مبینہ طور پر تضحیک اور بےعزتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے رویے کو غیر اخلاقی اور تعلیم کے ماحول کے منافی قرار دیا جبکہ طالب علم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ View this post...
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
معروف بھارتی اداکارہ جینیفر بانسیوال نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسرز پر واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شو کے پروڈیوسرز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شو چھوڑنے والے کئی اداکاروں کو ان کے واجب الادا معاوضے تاحال نہیں دیے گئے۔ جینیفر نے بھویا گاندھی، جو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں ٹپو کا کردار نبھا رہے تھے، کے شو چھوڑ کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانے کے وقت بھی ادائیگی کا تنازع سامنے آیا تھا، جو غالباً 2017 یا 2018 میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیہا مہتا، جنہوں نے انجلی میہتا کا کردار...
اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے جب کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔ ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔ پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کیلئے کوشاں ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا...
کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔ “PM Modi must parade all 35 Rafale jets, show world that not a single jet was shot down during Operation Sindoor.” – Congress MP Gurjeet Singh Aujla pic.twitter.com/iS9uSzDuDL — News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2025 گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے...
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اہم کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مبینہ طو پرخاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عادل، شیراز اوریاسر شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے نہ صرف گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹا بلکہ مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان نے خاتون کی بالیاں بھی زبردستی اتروائیں اورساتھ لے کر فرار ہوگئے گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی ہے، وزیرِ اعظم نے خیر محمد کو حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کیلئے 50لاکھ کا چیک دیا،ملاقات میں وزیرِ اعظم نے شاہزیب رند کیلئے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک خواہشاتکااظہار کیا ہے ۔
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کر لی، معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں کہیں آپ آ جائیں پارٹی کو سنبھال لیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی، پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے، ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی، ان کے پاس 6 لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم...
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ بیسٹر میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 171 رنز کا ہدف دیا جو کینگروز نے 18 گیندیں قبل ہی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بین ڈوارشیس نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل اوون نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز جڑ دیے۔ سیریز 0-5 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کل 8 میں سے 8 میچز...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے نے لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کے کا م کا آغاز کر دیاہے ، طیارے اور سیارہ گاہ کی بحالی کا کام 14 اگست تک مکمل کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے روز عوام اور بچے نئے تیار کردہ جہاز کی سیر کرسکیں گے ، 80 کی دہائی سے گراونڈ کیا گیا طیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا تھا ، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کے دوران بھی طیارے پر گرد کی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔ پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے پر اپنی ری برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، چوبرجی طیارے کی بحالی پی...
امریکا میں وفاقی ملازمین کو اب دفتر میں اپنے ساتھیوں کو مذہب کی دعوت دینے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ عمل ہراساں کرنے کے دائرے میں نہ آئے۔ یہ بھی پڑھیں:’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ امریکی آفس آف پرسنل مینجمنٹ کے سربراہ اسکاٹ کوپر کی جانب سے جاری کی گئی نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی اظہار آئینی طور پر تحفظ یافتہ ہے، اور سپروائزرز سمیت تمام ملازمین کو مذہبی گفتگو کا مساوی حق حاصل ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ملازمین اپنے عقائد کی درستگی پر دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور ساتھیوں کو دعا یا مذہبی سرگرمیوں میں شریک ہونے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ صدارت والی اقوام متحدہ کی تین روزہ کانفرنس کے آغاز پر فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے پیر کے روز کہا، ''صرف ایک سیاسی، دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کی جائز خواہشات کا جواب دینے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔‘‘ کانفرنس سے کچھ دن قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں خود مختار فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے، جس پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شدید مخالفت سامنے آئی تھی۔ اسرائیل اور امریکہ اس کانفرنس میں...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے‘پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے‘ بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے گا ہم تیار ہیں‘ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان...
اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔ اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔ کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی بہت...

’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جن کے فیملی وی لاگز عوام میں کافی مقبول ہوتے ہیں وہ آج کل مختلف تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جہاں ایک طرف وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں وہیں ان کے اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ کشیدہ تعلقات بھی سوشل میڈیا پر آگئے ہیں۔ ایمان کے بھائی عون نے کہا ہے کہ ایمان پر سوشل میڈیا پر آںے کے حوالے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب اس حوالے سے رجب بٹ نے حالیہ ویڈیو میں عون کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے آپ نے اس کو ٹک ٹاک پر نہیں لے کر آنا لیکن آپ کی حرکتیں ایسی...
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز نیویارک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن...
آپریشن سندور میں بدترین ناکامی نے مودی سرکار کی نااہلی اور جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ نہ وضاحت نہ جواب دہی، آپریشن سندور نے مودی سرکار کی کھوکھلی قیادت کی قلعی کھول دی۔ کانگریس رہنما، سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ چدمبرم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی خاموشی اور شفافیت پر بھی اعتراض کیا۔ پی چدمبرم کے مطابق وزیراعظم مودی تین ماہ بعد بھی آپریشن سندور پر خاموش ہیں، عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں سوال اٹھایا کہ پہلگام حملے کے اصل دہشتگرد نہ گرفتار ہوئے نہ ہی انکی شناخت ہوئی، حکومت کیوں خاموش ہے؟ انہوں نے...
ایک پولش کسان نے اپنی زمین پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والے افراد کو ایسا سبق سکھایا جو اُنہیں مدتوں یاد رہے گا۔ یہ واقعہ پولینڈ کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی میوزک فیسٹیول کے باعث ہزاروں افراد کا ہجوم اُمڈ آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی کوئی دل ٹوٹنے سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف میلہ دراصل Jarocin نامی مشہور کمیونسٹ دور کا میوزک ایونٹ تھا، جو آج بھی ہر سال ایک ثقافتی علامت کے طور پر منعقد ہوتا ہے۔ لیکن اس ہجوم کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے افراد بغیر اجازت کسان کی نجی زمین کو پارکنگ لاٹ سمجھنے لگے۔ کسان نے بارہا ’نجی زمین،...
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، درختوں کی نگہداشت کیلئے طلبا کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے "گرین پاکستان موومنٹ" کے عنوان سے ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شیخ فرحان عزیز و دیگر رہنماؤں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پودا لگا کر کیا۔ تقریب میں طلبا رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے...
— فائل فوٹو شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کراچی: آج بھی موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات...
ایران نے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد جی پی ایس نظام ترک کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور چینی سیٹلائٹ سسٹم BeiDou کو اپنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیرِ مواصلات کے مطابق جنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں شدید خلل دیکھنے میں آیا، جس نے ایران کو اپنے تکنیکی انحصار پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور کر دیا۔ صرف جی پی ایس ہی نہیں، بلکہ ایران نے WhatsApp جیسے مغربی ایپس پر بھی شکوک ظاہر کیے، اور عوام سے ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کی۔ بظاہر یہ ایپس اسرائیل کو صارفین کی معلومات دے سکتی ہیں، جو سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس نے امریکی خلائی فوج کے لیے...
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 80 فیصد امکان کے ساتھ مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مری، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات اور خوشاب سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی...
معروف فلسطینی سماجی کارکن اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم نو ادر لینڈ کے معاون، عودہ حدالین کو ایک اسرائیلی آباد کار نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید عودہ کو ان کے گاؤں ام الخیر (مسا فر یطا) میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کمیونٹی سینٹر کے سامنے کھڑے تھے۔ فلم کے شریک ہدایت کاروں نے بھی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی، جبکہ ویڈیو شواہد میں حملہ آور کی شناخت یونون لیوی کے طور پر کی گئی، جسے یورپی یونین اور امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔ پولیس نے ایک اسرائیلی کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع...
پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔ انہوں نے اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کر دیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔ مریم نے مزید کہا...

پنجاب اسمبلی ‘ اپوزیشن رکن کا حکمومتی ممبر پر حملہ ، مکے مارے : میڈیا ہال میں بھی لڑائی حزب اختلاف کے 2ارکان معطل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار نے حکومتی بنچوں پر جا کر حسان ریاض پر حملہ کر دیا جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے خالد زبیر نثار کی رکنیت پندرہ نشستوں کے لئے معطل کردی۔ جبکہ اپوزیشن کے دوسرے رکن شیخ امتیاز محمود کو قائم مقام سپیکر کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے پر پندرہ نشستوں کیلئے معطل کر دیا گیا جس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قائم مقام سپیکر کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن ارکان کارروائی کا بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے۔ سرکاری کارروائی کے دوران ترمیم زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2025 سمیت چار مسودات قوانین منظور کر لئے گئے۔ پنجاب اسمبلی...
چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گردونواح میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر کے پہاڑی شمالی اضلاع میں ہوئیں، جن میں می یون (Miyun) میں 28 اور یان چھنگ (Yanqing) میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ Beijing faces torrential rains as Typhoon Doksuri remnants sweep through the city, resulting in the heaviest rainfall this year. Over 31,000 people had to evacuate their homes for safety. Stay safe everyone! #BeijingRain #TyphoonDoksuri pic.twitter.com/23IQm8Nz3s — Tiger News Report (@TigerRepor) July 31, 2023 چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا (Xinhua) نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان کے دور میں پاک ترک تعلقات کو ایک نئی جہت ملی، وہ مسلم امہ کے مضبوط رہنما ہیں۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب ’دی ٹائیگر آف اسلامک ورلڈ‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کتاب میں اسلامی تہذیب اور تمدن کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اردگان با اصول سیاستدان ہیں، ان کے دور میں پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملی اور پاک ترک تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوئے۔ ترک صدر نے اپنا معیار عوامی آدمی کے طور پر منوایا ہے۔ وہ ایک...
صدیوں پرانا ویتنام تھا۔ جہاں بھینسوں کے ریوڑ تھے۔ قدرتی چاول اگتا تھا۔ سیلاب آتے تھے یا قحط پڑتے تھے۔ محل میں سناٹا تھا۔ ریاستی اداروں کے سارے بڑے سانس روک کر بیٹھے تھے۔ یہ سب ایک ہال میں جمع تھے۔ سب کی نظریں گرو پر تھیں کہ وہ کب حرکت کرتا ہے۔ گرو نے حاضرین کو دیکھا، اپنا رخ ایک دیوار کی طرف کر کے دونوں ہاتھ اٹھا دیے۔ دیوار پر ایک فلم چلنی شروع ہو گئی۔ بھینسوں کا ایک بہت بڑا ریوڑ دریا کنارے چر رہا تھا۔ راہبوں کا ایک گروپ لکڑی کا پل پار کر رہا تھا۔ راہب پل کے درمیان پہنچے تو رک گئے۔ دراصل آگے چلنے والا ایک نوجوان راہب ٹھہرا تھا۔ اس کی نظریں...
فوٹو: اسکرین گریب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان دیا ہے، ہم نے فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے۔ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات بہت مفید رہی، ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارت کے ساتھ جنگ بندی کی پیش کش میں ڈائیلاگ کی بھی بات...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ یہ سرکلر اپنے آغاز سے ہی غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان کی بین...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت سفارتی و قانونی مدد فراہم کر رہی ہے۔ اس معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، اسحق ڈار شوگر ایڈوائزری بورڈ کے رکن نہیں،کرپٹو کرنسی کی ریگولیشن کے حوالے سے نظام وضع کیا گیا ہے۔ کرپٹو کرنسی سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپٹو کی پاکستان کے اندر گروتھ ہے، ماضی میں ہمارے دشمن نے کرپٹو سے متعلق اقدامات پر سوالات اٹھائے۔ مفتاح اسماعیل کا...
پاکستانی سیاست میں حکمرانی کا نظام اور اقتدار میں موجود افراد اور جماعتیں نظام کی تبدیلی یا اصل مسائل کے حل کے بجائے شخصی حکمرانی کا شکار نظر آتی ہیں ۔یہاں اداروں سے زیادہ افراد کی حکمرانی ہوتی ہے اور مجموعی طور پر حکمرانی کا نظام ایک یا چندا فراد یا ان کے خاندان کے گرد گھومتا نظر آتا ہے ۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ حکمران طبقات آئین اور قانون کی حکمرانی سے زیادہ اس نظام کو اپنے خاندان کی سطح تک ہی محدود کرکے نظام کو چلانا چاہتے ہیں ۔اس حکمت عملی کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ملک میں ادارہ جاتی عمل کمزور ہوتا ہے اور ادارے آئین و قانون کے بجائے طاقت ور افراد کے...
امیدوں کے کچھ دکانداروں اور سوداگروں کا کچھ ذکر تو ہم کرچکے ہیں یہ جنات،جنتر منتر،تعویز گنڈے اور دم شف بیچنے والے۔جو اپنے خیال میں خدائی قوانین کو معطل کرکے اپنے قوانین نافذ کردیتے ہیں۔دراصل انسان بیچارا،حکومتوں کا مارا بلکہ دین و دنیا محل اور مندر کا مارا جب ان دونوں کی’’مار‘‘ سے جاں بلب ہوجاتا ہے۔تو ڈوبنے کو تنکے کا سہارا والی کیفیت ہوجاتی ہے۔توجھوٹی امید کو بھی دل وجان سے قبول کرتا ہے وہ کسی نے کہا بھی ہے کہ پل بھر کے لیے کوئی ہمیں پیار کرلے جھوٹا ہی سہی کیونکہ ہر طرف سے مایوس ہوکر اسے کوئی تسلی کوئی امید چاہیے ہوتی ہے ؎ منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے...
دنیا کے اندر ترقی میں ذرائع آمد و رفت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بلکہ یوں کہنا بے جا نا ہوگا کہ دنیا میں جدید ترقی کے پیچھے بڑی حد تک پہئے کی ایجاد اور ذرائع رسل و رسائل ہی کارفرما ہیں۔ترقی یافتہ ممالک اپنے عوام کے لئے اندون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے بہترین سڑکوں کے نظام سے لے کر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرتے ہیں۔ یہ سسٹم جہاں ملکی انفراسٹکچرکو بہتر بنانے کے لئے متعارف کروایا جاتا ہے وہیں اس کے پییچھے عوام کی سہولت اور آسانی کا خیال کارفرما ہوتا ہے۔جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں وہاں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنانے کے لئے...
ایک غیر معمولی واقعے میں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد مراکش سے تیر کر سرحد عبور کرتے ہوئے اسپین کے شمالی افریقی خود مختار شہر سیئوٹا پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد نے موسم کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ سمندر میں شدید لہریں اور دھند چھائی ہوئی تھی جس میں ان کو چھپنے کا موقع مل گیا۔ تاہم اسپین کے ساحل کے نزدیک پہنچ کر یہ افراد کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے اور کیمروں میں فلم بند کرلیے گئے۔ یہ فوٹیجز اسپین کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیا کہ اسپین کی سول گارڈ کی کشتیاں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران کچھ تیراکوں کو سمندر سے...
قومیں اپنی پہچان کھودیں تو صرف زمین کا ٹکڑا بچتا ہے اور نظریہ مٹ جائے تو جھنڈا صرف ایک رن گین کپڑا بن کر رہ جاتا ہے۔ کیا ہم بغداد کی تہذیب کے وارث ہیں یا ہمارا آئیڈیل ریاست مدینہ کی خلافت ہے؟ کیا ہمارا رشتہ خلیج کے قبائل سے جُڑا ہے یا ہم چندر گپت موریہ کی نسل سے ہیں؟ کیا محمد بن قاسم ہمارا ہیرو ہے یا ہمارا دل راجا داہر کی مزاحمت پر دھڑکتا ہے؟ کیا ہم ترکوں سے امت کی قیادت کی امید رکھتے ہیں یا مدینہ سے نئی روشنی کے متلاشی ہیں؟ کیا ہم بھگت سنگھ کی قربانیوں کو اپنی تاریخ کا حصہ مانتے ہیں یا ہمارا فخر غازی علم الدین شہید تک محدود ہے؟...
سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور حالیہ دنوں میں اسرائیل ایران' پاکستان انڈیا اور روس یوکرین جنگ نے جدید جنگ کا جو منظرنامہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل کی جدید جنگیں توپوں' ٹینکوں میزائلوں سے زیادہ سائبر اسپیس' آرٹیفشل انٹیلیجنس' ڈرون ٹیکنالوجی 'ہیکرز'سٹیلائٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑی جائیں گی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ہر طرح کی مہارتوں پرعبور رکھنے والا دماغ ہی مستقبل کے میدان جنگ میں سب سے بڑا ہتھیار ہوگا۔ روائتی حریفوں کے مابین جنگ اور امن دونوں حالتوں میں ہائبرڈ وار فئیر تو مسلسل جاری رہتی ہے اور اب اس میدان میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال نے اسے اور...

فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک” کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
اسلام آباد: چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔ یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی تھا۔ سیمینار میں نامور حکومتی شخصیات، سفارت کاروں، تھنک ٹینک ماہرین، دانشوروں اور میڈیا نمائندوں نے بھرپور شرکت کی، جنہوں نے چین کی قیادت، خارجہ پالیسی، اور انسان...
پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، اپوزیشن ارکان احمد مجتبیٰ اور اسامہ سے حکومتی ایم پی ایز کے اسٹاف نے بدسلوکی کی، اپوزیشن کے اعجاز شفیع، محمد علی اورخالد نثار ڈوگر نے حکومتی ارکان سے گالم گلوچ کی۔چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے ممبران کو زد و کوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس سنی، یہ لوگ ہم پر حملہ کر رہے ہیں، آج ہمارے ممبر پر حملہ کیا گیا ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا اجلاس کے دوران حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد...
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن احسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی، واقعے کے دوران صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ دے مارا وزیـر قانون صہیب بھرتھ، عاشق کرمانی اور دیگر ارکان بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے تاہم ماحول بدستور کشیدہ رہا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی جس کے بعد قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے خالد نثار ڈوگر اور شیخ امتیاز محمود کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا۔ اس واقعے سے سیاسی تناؤ عروج پر تھا، اور ایوان کے اندر کی...
ملک میں چینی کے بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے شوگر ملوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ملک بھر میں چینی کا بحران جاری اور کئی شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ۔ ملک میں چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے گزشتہ دنوں حکومت نے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد چینی کی ایکس مل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کی تھیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت نے چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملوں کے تمام ذخائر کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا...
بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیر کو آپریشن سندور پر بحث کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت سے سوال کیا کہ آپریشن سندور کیوں روکا گیا؟۔ بھارتی لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”ہم نے اپنی فوج کو مکمل آزادی دی کہ وہ اہداف کا تعین کریں اور منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ ”10 مئی کی صبح، جب بھارتی فضائیہ نے کئی پاکستانی ایئربیسز کو تباہ کیا تو پاکستان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کی درخواست کی۔“ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد صورتحال ایوان سے نکل کر اسمبلی احاطے تک جا پہنچی، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے واقعے کے بعد اپوزیشن کے دو ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان میں جھڑپ کے بعد جب اپوزیشن ارکان پریس ہال سے باہر نکل رہے تھے تو دو نا معلوم افراد ان سے مبینہ طور پر ٹکرا گئے، جنہوں نے بعد ازاں اپوزیشن ارکان کو گالیاں دیں۔ اس ناخوشگوار صورتِ حال میں اسمبلی سیکیورٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو علیحدہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن...
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائقِ کرکٹ کو اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے شرٹ ڈھانپنے کی ہدایت دی گئی، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا، میزبان کلب لنکاشائر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’کھیل کو کھیل ہی رہنے دو‘، دانش کنیریا بھارتی ٹیم کی منافقت پر پھٹ پڑے فاروق نذر نامی پاکستانی شائق نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں انہیں سبز رنگ کی پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہنے اسٹیڈیم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک سیکیورٹی اہلکار انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے کنٹرول روم کی جانب...
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے صارفین کو باہمی رابطے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت کسی سے پہلی بار بات چیت شروع کرتے ہوئے سلام یا تعارف کے لیے ’ویو ایموجی‘ (ہاتھ ہلانے والا ایموجی) بھیجنے کی سہولت دی گئی ہے۔ تکنیکی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق، یہ نیا فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی سے پہلی بار رابطہ کررہے ہوں اور سمجھ نہیں پاتے کہ گفتگو کا آغاز کیسے کریں۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟ اب جب بھی کوئی صارف کسی ایسے شخص کی چیٹ کھولے گا جس...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے،...
اسلام ٹائمز: علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونیوالے دھرنے کے دوسرے روز بھی علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور زائرین کرام شریک ہوئے۔ جنہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کرام کی جانب سے وفاقی حکومت کے ایران اور عراق جانے والے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی کے فیصلے کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا آج بھی جاری رہا۔ علمدار روڈ پر شہداء چوک کے مقام پر گذشتہ روز سے شروع ہونے والے دھرنے کے دوسرے روز بھی علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے عہدیداران اور زائرین کرام شریک ہوئے۔ جنہوں نے...
ہنزہ کے علاقے سوست میں تاجر برادری کا انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث پاک چین سرحدی تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں کاروبار سے منسلک گلگت بلتستان کے تاجروں کو بارڈر پاس کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟ مظاہرے کے دوران تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث متعدد چینی شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، جب کہ چینی شہریوں نے بھی صورتحال پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ کرپٹو کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا بھی وہی بیانیہ ہے جو بھارت کا ہے، کرپٹو سے متعلق بغیر تحقیق کے الزامات لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے شاید ان کو ہضم نہیں ہور ہا، پاکستان واحد ملک ہے جہاں کرپٹو کرنسی سے متعلق واضح میکانزم بنایا گیا ہے، کرپٹو کونسل بنائی گئی ہے، اس کے حوالے سے قوانین بنائے گئے ہیں، ہمارے دشمن نے اس حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق غلط کہا...
اسلام آباد کے ملحقہ علاقے ترنول کے ایک فارم ہاؤس میں قائم غیر قانونی ذبح خانے سے گدھوں کا گوشت برآمد ہوا ہے، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کھالیں، درجنوں زندہ گدھے اور 25 من کے قریب گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیموں کو کوئی قانونی دستاویز، اجازت نامہ یا گوشت کی ترسیل کا ریکارڈ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود پاکستانی افراد فرار ہوگئے تھے۔ اس کارروائی نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا گدھے کا گوشت مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر...
چین کے تاریخی اور دنیا بھر میں مشہور شاولن معبد کے سربراہ شی یونگ شن کے خلاف بدچلنی، مالی بے ضابطگیوں اور جنسی جرائم جیسے سنگین الزامات پر باقاعدہ فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معبد کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بتایا کہ شی یونگ شن پر متعدد خواتین سے نامناسب تعلقات، مالی بدعنوانی اور دیگر غیر اخلاقی حرکات کی مختلف ادارے چھان بین کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بدھ راہبوں کو جنسی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کروڑوں بٹورنے والی خاتون گرفتار شی یونگ شن، جنہوں نے 1981 میں راہب کا درجہ اختیار کیا اور 1999 سے شاولن معبد کے 30 ویں سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، ان پر...
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 01ڈالر کی کمی سے 3ہزار 336ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ مقامی سطح پر بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 85روپے گھٹ کر 3لاکھ 5ہزار 470روپے کی سطح پر آگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 963روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 397روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اپنے بیان میں علامہ موسیٰ حسینی نے کہا کہ زائرین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کربلا کا راستہ اس سے پہلے بھی بند نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے رہنماء اور کوئٹہ کے جید عالم دین علامہ محمد موسیٰ حسینی نے اربعین کے سلسلے میں کربلا جانیوالے زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی یہ راستہ بند نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہوگا۔ حکومت سکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں زائرین کی زمینی راستوں کے ذریعے ایران اور عراق جانے پر حکومتی پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز...
راجہ عمر خطاب کے مطابق حکومت نے زعفران پر 2 کروڑ روپے کا انعام رکھا تھا اور اس دہشتگرد کا گزشتہ سال چائینیز پر حملہ کرنے کا بھی ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں منگھوپیر کے ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک کی...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کے مجوزہ احتجاج میں سیاسی رویہ اختیار کرتی ہے اور پُرامن مظاہرہ کرتی ہے تو حکومت انہیں احتجاج کی اجازت دے گی، لیکن اگر ماضی کی طرح ہنگامہ آرائی، ریاستی املاک کو نقصان یا سرکاری مشینری کا استعمال دہرایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’تحریک انصاف پہلے بھی 2،3 مرتبہ اسلام آباد آئی ہے، وہ ہتھیار، کرینیں اور سرکاری گاڑیاں ساتھ لائے۔ اگر اس بار بھی ایسا ہی رویہ اپنایا گیا تو ریاست...
اسلام آباد: اسلام آباد میں زندہ جلائی گئی خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے سسر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تھانہ کرپا کی حدود میں خاتون کو زندہ جلانے کے معاملے میں خاتون کے سسر مستاسب کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے کیس پر سماعت کی۔ مرحومہ خاتون کی جانب سے منیر احمد ایڈوکیٹ، ایمن ملک ایڈوکیٹ اور محمد سہیل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیل کی جانب سے خاتون کا مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ وکیل کے موبائل پر...
سعودی عرب کا میڈیا سیکٹر تیزی سے ایک پائیدار اور منافع بخش سرمایہ کاری کے میدان میں تبدیل ہو رہا ہے، جہاں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ سعودی وزارتِ اطلاعات کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہری روزانہ اوسطاً 5.1 گھنٹے ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ شمار کیا جاتا ہے، جبکہ 67 فیصد سعودی باشندے روزانہ کی بنیاد پر پوڈکاسٹ سنتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو ملکیتی جائیداد حاصل کرنے کی مشروط اجازت ڈیجیٹل مواد کے میدان میں بھی سعودی عرب میں بڑی پیشرفت دیکھی گئی ہے، جہاں 52 ملین صارفین ایسے مواد سے جڑے ہیں جو مقامی طور پر...
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منسا ملک انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ حالیہ دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ کبھی وہ پروڈکشن ہاؤسز کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں تو کبھی ساتھی اداکاروں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے انجان نمبروں سے کال کر رہی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لو یہ اسی کا کام ہوگا۔ علیزے شاہ نے مزید لکھا کہ 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے مرزا آفریدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’’ان فوکس‘‘ کی میزبان نادیہ نقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ ٹکٹوں پر فردوس شمیم نقوی سے گفتگو کا کلپ شیئر کیا ہے۔ میزبان کے سوال’’پی ٹی آئی میں ٹکٹ پھر ان لوگوں کو دیا گیا جن کیلئے کہا گیا تھا کہ ان کو جتوانا ہے‘‘کے جواب میں فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ نہیں بتائیں کس نے کہا۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ٹی وی میزبان نے کہاکہ میں آپ سے پوچھ رہی ہوں ،اس پر فردوس...
اسلام آ باد: "آپریشن سندور" کی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے "آپریشن سندور" کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ "آپریشن مہادیو" شروع کر دیا، "آپریشن مہادیو" کے نام پر غیر قانونی، جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق "آپریشن مہادیو" کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ "آپریشن سندور" کی خفت مٹائی...
امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت بھارتی فورسز غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں (فیک انکاؤنٹرز) میں استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پروپیگنڈا جاری، جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی ذرائع کے مطابق ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے بلکہ اندرون ملک بھارتی حکومت کی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا بھی ہے۔ بھارت اس مہم کو ایک کامیاب فوجی کارنامہ بنا کر ’آپریشن سندور‘...
اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو...
— فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 28 تا 31 جولائی کے دوران کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق،21 زخمیملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیمنجٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان...
پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں قبرکشائی اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا۔پولیس قبر کشائی کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کو قبرستان لے کر آئی جن سے مقتولہ کی قبر کی نشاندہی کراکے قبر کشائی کی گئی، فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کرلیےقبر کشائی کے موقع پر اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹرمصباح نے کی، اس...
راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی پر شدید تشدد کاانکشاف ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی گئی 18 سالہ لڑکی سدرہ کی قبر کشائی کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 17 تاریخ کی صبح تدفین کی وقت بارش کے باعث قبر کی مٹی گیلی اور پانی بھی تھا ۔ اس کے باوجود جرگے کے شرکا نے سدرہ کی لاش کو دفن کرکے قبر کے نشانات مٹا ڈالے۔ قبر میں گیلی مٹی اور جاری بارش کے باعث سدرہ کی میت پھول چکی تھی اور سدرہ کی زبان بھی باہر آئی ہوئی تھی ۔...
اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فراہمی سے متعلق معاملے پر ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گدھے کا گوشت برآمد: ’اسلام آباد والو بتاؤ ذائقہ کیسا تھا‘ انہوں نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر کڑی نظر رکھتی ہیں، اور گدھوں کے گوشت کے بارے میں معلومات ایک ہفتہ قبل ہی موصول ہو گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیمز نے ایک ہفتے تک خفیہ نگرانی کی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے برآمد ہوئے۔ موقع پر موجود ایک غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو...
بھارت کے سابق وزیرداخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور بھارتی شہری تھے۔ یہ بھی پڑھیں:برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا حملہ آوروں کی شناخت پاکستانی کے طور پر کی گئی ہے؟ چدمبرم کے مطابق حملہ آوروں نے دہشتگردی کی تربیت بھارت میں ہی حاصل کی۔ بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ حملہ آوروں کو پکڑا گیا، نہ ان کی شناخت ہوئی، صرف چند افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبریں آتی ہیں۔ چدمبرم نے...
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل انٹری فیس لازمی قرار دے دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔سرکاری دستاویزا ت کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہحسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصول کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی...
مشرقی کیریبین کے 5 جزائر اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اورسینٹ لوشیا، اب صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ شہریت اور عالمی سفرکی آسانی کے باعث بھی دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکزبن چکے ہیں۔ ان ممالک نے 2 لاکھ ڈالر (قریباً 5 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے) یا اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کر رکھی ہیں، جن کے تحت پاسپورٹ حاصل کرکے برطانیہ، یورپ کے شینگن زون سمیت 150 سے زائد ممالک کا ویزا فری سفرممکن ہوجاتا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں...
اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نالوں، گرین بیلٹس اور دیگر سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟ حکام کے مطابق، تجاوزات کے خاتمے کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے کے بعد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور ضلعی اداروں نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خطرناک عمارات کی فوری سیلنگ کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالوں کے اطراف تعمیر کی...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں کیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2,349 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ رپورٹ کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1,655 موٹر سائیکلیں اور 694 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ لین کی خلاف ورزی پر 805 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 114 افراد کو روکا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ سال ستمبر میں اس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس جون میں اس وقت ملتوی کر دی گئی تھی جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا۔ درجنوں ملکوں کے وزراء اس کانفرنس میں شریک ہوں گے، جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے پیش رفت کرنا ہے، تاہم امریکہ اور اسرائیل اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے...
آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گزشتہ دنوں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا۔ ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین اس پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے اور جن ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کیا جاتا تھا اس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے میمز بنائیں اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ صحافی حامد میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے زیادہ گدھے ذبح...

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے...
ایران کے دو ممتاز شیعہ علما آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ’محارب‘، قرار دیتے ہوئے ایک ایسا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف جہادی ردِعمل اختیار کریں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی یہ فتویٰ سب سے پہلے ایرانی ذرائع اور عالمی میڈیا ادارے Israel365News اور Iran International نے رپورٹ کیا۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایسے جرائم کیے ہیں جن سے اسلام، مسلمانوں اور انسانی اقدار کو نقصان پہنچا۔ اس لیے ان کے...
حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق، شدید اور طویل غم انسان کی زندگی کم کرسکتا ہے، یہاں تک کہ کسی عزیز کی موت کے 10 سال بعد بھی۔ ڈنمارک میں کی گئی اس تحقیق میں 1,700 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جنہوں نے حال ہی میں کسی قریبی رشتہ دار (شریکِ حیات، والدین وغیرہ) کو کھویا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں غم کے شدید اور دیرپا آثار پائے گئے، ان کی اموات کی شرح 88 فیصد زیادہ تھی، ان لوگوں کے مقابلے میں جن کا غم کم تھا۔ تحقیق کے مطابق: غم کی شدت سے دل کی بیماریاں، ذہنی دباؤ، خودکشی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد عام طور پر ذہنی کمزوری یا...
ممبئی :بالی وڈ کے میگا اسٹارعامر خان، جو بھارتی فلمی دنیا کے سب سے محنتی اور نفیس اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، ایک ایسی خصوصیت رکھتے ہیں جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہےاور وہ ہے مالی معاملات میں ان کی حیران کن بے فکری۔ جہاں عام سیلیبرٹیز ہر رقم کی گنتی اور ہر سودے کی باریکیوں میں الجھے ہوتے ہیں، وہیں عامر خان مکمل طور پر اپنے مالی حالات سے بے خبر ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کھل کر کہا، ”اگر آپ مجھے ابھی پوچھیں کہ میرے پاس کتنے پیسے ہیں، تو میں سچ بتاؤں تو جواب نہیں دے پاؤں گا!“ یہی نہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بھی نہیں پتہ...
تنازعات کی وجہ سے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کردیا۔ اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے...
سعودی عرب نے ایک بار پھر طبى مہارت اور انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوے شام سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیوں سیلین اور ایلین کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ دونوں بچیاں جن کی عمر ایک سال اور 5 ماہ تھی، پیدائشی طور پر جسم کے نچلے حصے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض: جُڑی ہوئی سعودی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی، مجموعی تعداد 65 ہو گئی یہ پیچیدہ آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا، اور شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال (شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ، ریاض) میں انجام پایا۔ اس اہم جراحی کی قیادت معروف سعودی سرجن اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے...
حکومت پنجاب نے "سکول میل پروگرام" کے ابتدائی مرحلے کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو مزید اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔اب بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی اور مظفرگڑھ جیسے اضلاع کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت سکول کے بچوں کو روزانہ دودھ فراہم کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے، سکول میل پروگرام کو بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پروگرام کی توسیع کے لیے 45 نئی آسامیوں پر افسران و ملازمین کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ...
SANAA,: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ یمنی حوثی گروپ انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کی ملکیت ہوں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق حوثی قیادت نے کہا ہے کہ ان کی فوج تمام ایسے جہازوں پر حملہ کرے گی جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کر رہی ہوں۔ حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اگر ان کمپنیوں نے ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا، تو ان کے...
ابراہیمی معاہدہ کیا ہے؟ ابراہیمی معاہدے کے نفاذ کا اسرائیل سے تعلق؟ ابراہمی معاہدے سے متعلق مسلم و عرب ممالک کا کردار؟ پاکستان میں ابراہیمی معاہدے کی گونج کی وجہ؟ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ؟ کیا امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد اسرائیل جائز ہو سکتی ہے؟ اسرائیل سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کے افکار؟ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف ایران کا کردار عالم اسلام کیلئے کتنا قابل تقلید ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر...
جنوب مشرقی ایشیا ، جس میں پاکستان و بھارت نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، میں مقتدر افراد اگر اپنے خاندان کے کسی اہل فرد کو بھی اگر کوئی سرکاری عہدہ تفویض کر دیتے ہیں تو وزیر اعظم یا صدر کے خلاف طوفان کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ صدارت یا وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر براجمان خاتون یا مرد پر اقربا پروری یا خویش نوازی (Nepotism) کے الزامات دھر دیے جاتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم ، اندرا گاندھی، نے اپنے دَورِ اقتدار میں اپنے دونوں صاحبزادگان کو خوب نوازا۔ جنرل صدر ایوب خان پر بھی دورانِ صدارت اقربا پروری کے کئی الزامات لگے۔ انھوں نے اپنے بیٹے ، گوہر ایوب ، کو فوج سے نکلوا کر سیاست میں بھی داخل کیا اور...
سابق وزیر اعظم اور اپنی نوزائیدہ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا نظام بدلے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ حکومت ناکام ہو چکی، عوام تعلیم، صحت و بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پاک پتن، سوات اور کراچی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں ایسے سانحات ہیں کہ جن کی ذمے دار حکومتیں ہیں جن کی غیر ذمے داری اور قوانین پر عمل نہ ہونے کا ذمے دار موجودہ نظام ہے جسے بدلنا ازحد ضروری ہے۔ شاہد خاقان عباسی جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعظم بنائے گئے تھے تب بھی یہی نظام موجود تھا۔ اس نظام کی موجودگی میں ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں کوئی بھی شفاف اور منصفانہ...
قومی سیاسی زندگی میں صبر، تحمل، برداشت، رواداری، سنجیدگی، عزت و احترام اور افہام و تفہیم کے رویے عنقا ہوتے جا رہے ہیں۔ عدل و انصاف، احتساب، قانون اور آئین کے ساتھ کھلواڑ مزاج کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ مہذب جمہوری معاشروں میں حکومت اور اپوزیشن افہام و تفہیم سے مل جل کر امور سلطنت چلانے، ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت مقدم رکھتے ہیں۔ آئین مستند، مقدس اور سپریم ہوتا ہے۔ ملک کے تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہیں۔ ایوان عدل میں پورا پورا انصاف ہوتا ہے اور ایوان نمایندگان میں تمام معاملات آئین کے مطابق طے کیے...
آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے،رپورٹ چین کے مشرقی صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کی ہے جس کا نام انہوں نے بگ بلیک فش رکھا ہے۔ چینی کسان زھانگ شنگھو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایجادات کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے تھے۔ زھانگ شنگھو نے شکوہ کیا کہ ان کے گھر والوں نے اس شوق کی تکمیل میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن انہوں نے اپنے خواب کو ٹوٹنے نہیں دیا اور اپنے ذہن میں موجود آبدوز کی ساخت کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ زھانگ شنگھو ایک اچھے بڑھئی ہیں اور...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس...
بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش...