2025-07-29@22:51:50 GMT
تلاش کی گنتی: 12212

«بھینسوں کا»:

(نئی خبر)
    امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
    سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت بھارتی فورسز غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں (فیک انکاؤنٹرز) میں استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پروپیگنڈا جاری، جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی ذرائع کے مطابق ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے بلکہ اندرون ملک بھارتی حکومت کی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا بھی ہے۔ بھارت اس مہم کو ایک کامیاب فوجی کارنامہ بنا کر ’آپریشن سندور‘...
    اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو...
    — فائل فوٹو  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 28 تا 31 جولائی کے دوران کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق،21 زخمیملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیمنجٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان...
    پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں قبرکشائی اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا۔پولیس قبر کشائی کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کو قبرستان لے کر آئی جن سے مقتولہ کی قبر کی نشاندہی کراکے قبر کشائی کی گئی، فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کرلیےقبر کشائی کے موقع پر اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹرمصباح نے کی، اس...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی لڑکی پر شدید تشدد کاانکشاف ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی گئی 18 سالہ لڑکی سدرہ کی قبر کشائی کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 17 تاریخ کی صبح تدفین کی وقت بارش کے باعث قبر کی مٹی گیلی اور پانی بھی تھا ۔ اس کے باوجود  جرگے کے شرکا نے سدرہ کی لاش کو دفن کرکے قبر کے نشانات مٹا ڈالے۔ قبر میں گیلی مٹی اور جاری بارش کے باعث سدرہ کی میت پھول چکی تھی  اور سدرہ کی زبان بھی باہر آئی  ہوئی تھی ۔...
    اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فراہمی سے متعلق معاملے پر ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گدھے کا گوشت برآمد: ’اسلام آباد والو بتاؤ ذائقہ کیسا تھا‘ انہوں نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر کڑی نظر رکھتی ہیں، اور گدھوں کے گوشت کے بارے میں معلومات ایک ہفتہ قبل ہی موصول ہو گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیمز نے ایک ہفتے تک خفیہ نگرانی کی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے برآمد ہوئے۔ موقع پر موجود ایک غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو...
    بھارت کے سابق وزیرداخلہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، حملہ آور بھارتی شہری تھے۔ یہ بھی پڑھیں:برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی انہوں نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ کیا حملہ آوروں کی شناخت پاکستانی کے طور پر کی گئی ہے؟ چدمبرم کے مطابق حملہ آوروں نے دہشتگردی کی تربیت بھارت میں ہی حاصل کی۔ بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ حملہ آوروں کو پکڑا گیا، نہ ان کی شناخت ہوئی، صرف چند افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبریں آتی ہیں۔ چدمبرم نے...
     ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات میں داخلے سے قبل انٹری فیس لازمی قرار دے دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات کے لئے انٹری فیس لازمی قرار دے دی ہے۔سرکاری دستاویزا ت کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہحسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصول کرنے کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا جہاں بڑی...
    مشرقی کیریبین کے 5 جزائر اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اورسینٹ لوشیا، اب صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ شہریت اور عالمی سفرکی آسانی کے باعث بھی دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکزبن چکے ہیں۔ ان ممالک نے 2 لاکھ ڈالر (قریباً 5 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے) یا اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کر رکھی ہیں، جن کے تحت پاسپورٹ حاصل کرکے برطانیہ، یورپ کے شینگن زون سمیت 150 سے زائد ممالک کا ویزا فری سفرممکن ہوجاتا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں...
    اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نالوں، گرین بیلٹس اور دیگر سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟ حکام کے مطابق، تجاوزات کے خاتمے کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت ختم ہونے کے بعد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور ضلعی اداروں نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خطرناک عمارات کی فوری سیلنگ کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالوں کے اطراف تعمیر کی...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں کیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2,349 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ رپورٹ کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1,655 موٹر سائیکلیں اور 694 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ لین کی خلاف ورزی پر 805 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 114 افراد کو روکا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ سال ستمبر میں اس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس جون میں اس وقت ملتوی کر دی گئی تھی جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا۔ درجنوں ملکوں کے وزراء اس کانفرنس میں شریک ہوں گے، جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے پیش رفت کرنا ہے، تاہم امریکہ اور اسرائیل اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے...
    آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گزشتہ دنوں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا۔ ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین اس پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے اور جن ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کیا جاتا تھا اس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے میمز بنائیں اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ صحافی حامد میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے زیادہ گدھے ذبح...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے...
    ایران کے دو ممتاز شیعہ علما آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ’محارب‘، قرار دیتے ہوئے ایک ایسا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف جہادی ردِعمل اختیار کریں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی یہ فتویٰ سب سے پہلے ایرانی ذرائع اور عالمی میڈیا ادارے Israel365News اور Iran International نے رپورٹ کیا۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایسے جرائم کیے ہیں جن سے اسلام، مسلمانوں اور انسانی اقدار کو نقصان پہنچا۔ اس لیے ان کے...
    حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق، شدید اور طویل غم انسان کی زندگی کم کرسکتا ہے، یہاں تک کہ کسی عزیز کی موت کے 10 سال بعد بھی۔ ڈنمارک میں کی گئی اس تحقیق میں 1,700 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جنہوں نے حال ہی میں کسی قریبی رشتہ دار (شریکِ حیات، والدین وغیرہ) کو کھویا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں غم کے شدید اور دیرپا آثار پائے گئے، ان کی اموات کی شرح 88 فیصد زیادہ تھی، ان لوگوں کے مقابلے میں جن کا غم کم تھا۔ تحقیق کے مطابق: غم کی شدت سے دل کی بیماریاں، ذہنی دباؤ، خودکشی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد عام طور پر ذہنی کمزوری یا...
    ممبئی :بالی وڈ کے میگا اسٹارعامر خان، جو بھارتی فلمی دنیا کے سب سے محنتی اور نفیس اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، ایک ایسی خصوصیت رکھتے ہیں جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہےاور وہ ہے مالی معاملات میں ان کی حیران کن بے فکری۔ جہاں عام سیلیبرٹیز ہر رقم کی گنتی اور ہر سودے کی باریکیوں میں الجھے ہوتے ہیں، وہیں عامر خان مکمل طور پر اپنے مالی حالات سے بے خبر ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کھل کر کہا، ”اگر آپ مجھے ابھی پوچھیں کہ میرے پاس کتنے پیسے ہیں، تو میں سچ بتاؤں تو جواب نہیں دے پاؤں گا!“ یہی نہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بھی نہیں پتہ...
    تنازعات کی وجہ سے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کردیا۔  اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے...
    سعودی عرب نے ایک بار پھر طبى مہارت اور انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوے شام سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیوں سیلین اور ایلین کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ دونوں بچیاں جن کی عمر ایک سال اور 5 ماہ تھی، پیدائشی طور پر جسم کے نچلے حصے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض: جُڑی ہوئی سعودی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی، مجموعی تعداد 65 ہو گئی یہ پیچیدہ آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا، اور شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال (شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ، ریاض) میں انجام پایا۔ اس اہم جراحی کی قیادت معروف سعودی سرجن اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے...
    حکومت پنجاب نے "سکول میل پروگرام" کے ابتدائی مرحلے کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو مزید اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔اب بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی اور مظفرگڑھ جیسے اضلاع کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت سکول کے بچوں کو روزانہ دودھ فراہم کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے، سکول میل پروگرام کو بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پروگرام کی توسیع کے لیے 45 نئی آسامیوں پر افسران و ملازمین کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ...
    SANAA,: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ یمنی حوثی گروپ انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کی ملکیت ہوں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق حوثی قیادت نے کہا ہے کہ ان کی فوج تمام ایسے جہازوں پر حملہ کرے گی جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کر رہی ہوں۔ حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اگر ان کمپنیوں نے ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا، تو ان کے...
    ابراہیمی معاہدہ کیا ہے؟ ابراہیمی معاہدے کے نفاذ کا اسرائیل سے تعلق؟ ابراہمی معاہدے سے متعلق مسلم و عرب ممالک کا کردار؟ پاکستان میں ابراہیمی معاہدے کی گونج کی وجہ؟ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ؟ کیا امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد اسرائیل جائز ہو سکتی ہے؟ اسرائیل سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کے افکار؟ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف ایران کا کردار عالم اسلام کیلئے کتنا قابل تقلید ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر...
    جنوب مشرقی ایشیا ، جس میں پاکستان و بھارت نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، میں مقتدر افراد اگر اپنے خاندان کے کسی اہل فرد کو بھی اگر کوئی سرکاری عہدہ تفویض کر دیتے ہیں تو وزیر اعظم یا صدر کے خلاف طوفان کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ صدارت یا وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر براجمان خاتون یا مرد پر اقربا پروری یا خویش نوازی (Nepotism) کے الزامات دھر دیے جاتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم ، اندرا گاندھی، نے اپنے دَورِ اقتدار میں اپنے دونوں صاحبزادگان کو خوب نوازا۔ جنرل صدر ایوب خان پر بھی دورانِ صدارت اقربا پروری کے کئی الزامات لگے۔ انھوں نے اپنے بیٹے ، گوہر ایوب ، کو فوج سے نکلوا کر سیاست میں بھی داخل کیا اور...
    سابق وزیر اعظم اور اپنی نوزائیدہ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورا نظام بدلے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ حکومت ناکام ہو چکی، عوام تعلیم، صحت و بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پاک پتن، سوات اور کراچی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں ایسے سانحات ہیں کہ جن کی ذمے دار حکومتیں ہیں جن کی غیر ذمے داری اور قوانین پر عمل نہ ہونے کا ذمے دار موجودہ نظام ہے جسے بدلنا ازحد ضروری ہے۔ شاہد خاقان عباسی جب مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وزیر اعظم بنائے گئے تھے تب بھی یہی نظام موجود تھا۔ اس نظام کی موجودگی میں ملک میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں کوئی بھی شفاف اور منصفانہ...
    قومی سیاسی زندگی میں صبر، تحمل، برداشت، رواداری، سنجیدگی، عزت و احترام اور افہام و تفہیم کے رویے عنقا ہوتے جا رہے ہیں۔ عدل و انصاف، احتساب، قانون اور آئین کے ساتھ کھلواڑ مزاج کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔ مہذب جمہوری معاشروں میں حکومت اور اپوزیشن افہام و تفہیم سے مل جل کر امور سلطنت چلانے، ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور قومی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت مقدم رکھتے ہیں۔ آئین مستند، مقدس اور سپریم ہوتا ہے۔ ملک کے تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہیں۔ ایوان عدل میں پورا پورا انصاف ہوتا ہے اور ایوان نمایندگان میں تمام معاملات آئین کے مطابق طے کیے...
    آبدوز 8 میٹر گہرائی میں جانے کے ساتھ 4ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے،رپورٹ چین کے مشرقی صوبے انوہی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کسان نے 5 ٹن وزنی آبدوز تیار کی ہے جس کا نام انہوں نے بگ بلیک فش رکھا ہے۔ چینی کسان زھانگ شنگھو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ایجادات کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے تھے۔ زھانگ شنگھو نے شکوہ کیا کہ ان کے گھر والوں نے اس شوق کی تکمیل میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن انہوں نے اپنے خواب کو ٹوٹنے نہیں دیا اور اپنے ذہن میں موجود آبدوز کی ساخت کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔ زھانگ شنگھو ایک اچھے بڑھئی ہیں اور...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تیراہ جیسے اقدامات سے اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے اور ریاست و عوام میں فاصلے بڑھتے ہیں، صرف گولی اور طاقت کا راستہ اختیار کرنا وقتی تسکین تو ہو سکتی ہے لیکن پائیدار امن کا ذریعہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی شعبہ اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے تیراہ ویلی خیبر پختونخواہ میں شہریوں کی شہادت کے واقعے پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے علاقے تیراہ ویلی میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں پر شدید دکھ، افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، یہ واقعہ اس...
    بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش...
    پاکستان میں گدھے کے گوشت کی فروخت غیرقانونی ہے، مگر اس کے باوجود وقتاً فوقتاً ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں کہ بعض جگہوں پر گدھے کا گوشت بیچا جا رہا ہے، جس سے عوام میں تشویش اور بے چینی پیدا ہو جاتی ہے کہ کہیں وہ گائے یا بکرے کے گوشت کے نام پر گدھے کا گوشت تو نہیں کھا رہے۔ حال ہی میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا۔ اطلاعات کے مطابق وہاں ایک سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تھا، جہاں گدھوں کو ذبح کرکے گوشت کولڈ اسٹوریج میں رکھا جاتا تھا۔ اس گوشت کا کچھ حصہ غیر ملکی باشندوں کو پاکستان...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے حکمران خاندان کے100ملین ڈالر ڈوبنے کی تمام تر تفصیل بیان کردی۔ان کاکہناتھا کہ یہ دوسے  تین سال پرانی کہانی ہے اور اس حوالےسے علی ڈار کوقانونی کارروائی  کاسامنا ہے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان شامی نے بتا یا کہ یہ آج کی کہانی نہیں ہے، دو  تین سال پہلےعلی ڈار نے ایک کرپٹوکا پراجیکٹ لانچ کیا جس کا نام 'کووئنٹ ،تھا۔ لوگوں نے اس پراجیکٹ میں پیسے انویسٹ کیے، دبئی سے بھی پراجیکٹ کےلیےفنڈ نگ کی گئی، اس پراجیکٹ سےمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے اور کوائن ڈمپ کر گیا۔ اس پراجیکٹ کے نقصان کا ازالہ کرنے کےلیے علی ڈار نے ایک اور...
    پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے شہر شیچانگ کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جو ملک کی زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ جدید امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا سیٹلائٹ مختلف قومی ضروریات کے لیے استعمال ہوگا جن میں سمارٹ زراعت، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات سے بچاؤ اور شہری منصوبہ بندی شامل ہیں۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت جغرافیائی نقشہ سازی اور...
    کراچی میں چینی کی قیمت کو پُر لگ گئے اور انتظامیہ بھی گراں فروشوں کیلیے کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے چینی کی تھوک قیمت 170 روپے اور خوردہ قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہر بھر میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔مارکیٹ میں چینی ہول سیل سطح پر 175 روپے جبکہ خوردہ سطح پر 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گلی محلوں کی چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے اور موجودہ نرخ 175 روپے فی کلو پر آ گیا ہے،...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا قبائلی عمائدین سے جرگہ کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ و پاک فوج کے بریگیڈیئر اور قبائلی عمائدین کے درمیان تفصیلی جرگہ ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ واقعے کے ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کا فوری مالی تعاون دیا جائے گا، زخمیوں کا علاج ریاستی خرچ پر کرایا جائے گا۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اس افسوسناک واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور جہاں ضروری ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی...
    ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں  جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن  ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کیسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی  کانفرنس میں  شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو  بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا...
    محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم آئرلینڈ کے دورے میں فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، تاہم ہماری بیٹرز پُراعتماد ہیں اور حالیہ کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ میری پوری توجہ اس وقت اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں ٹیم کے لیے مفید ثابت...
    ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی، 700...
    وزیراعظم کا ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کوزائرین کی نئی پالیسی اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثنا زیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان...
    متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید بارشوں، طغیانی اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی اور سندھ میں 30 اور 31 جولائی کو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا سبب...
    چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں جیت چکے ہیں، مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر اب توہینِ عدالت کا مقدمہ دائر کرنے یا دیگر قانونی راستے اختیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت لیگل ایڈ کمیٹی اور لائرز فورم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ کی قانونی حکمتِ عملی، مردم شماری میں شہری علاقوں کی نمائندگی، لاپتا افراد، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور آئینی حقوق کے حوالے سے تفصیلی مشاورت...
    مشرقی کانگو کے علاقے کومانڈا میں ایک کیتھولک چرچ پر اتوار کی صبح ہونے والے حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حملہ داعش سے منسلک شدت پسند گروہ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (ADF) نے کیا۔ عینی شاہدین اور مقامی حکام کے مطابق حملہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب چرچ کے اندر اور اس کے اطراف میں کیا گیا۔ شدت پسندوں نے نہ صرف لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا بلکہ متعدد گھروں اور دکانوں کو بھی آگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ میں کیتھولک چرچ پر حملہ، 2 افراد جان سے گئے، پوپ لیو کا اظہار افسوس عینی شاہدین نے اے پی کو بتایا کہ21 سے...
    ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عرصے میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے اور کمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی اور بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 23-2022 اور 24-2023 کے...
    راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے غیرت کے نام پر قتل کے لرزہ خیز واقعے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قتل کا فیصلہ مقامی جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے سنایا تھا، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ قتل کا حکم اور جنازہ بھی جرگہ سربراہ نے پڑھایا نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر شبیر احمد ڈار نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ کے قتل کا جرگے میں فیصلہ 11 سے 16 جولائی کے درمیان ہوا، جس میں عصمت اللہ پیش پیش تھا۔ قتل کے بعد نماز جنازہ بھی اسی نے مقتولہ کے گھر پر پڑھائی، جس سے اس کے مرکزی کردار ہونے کا...
    پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے خلاف ایک تفصیلی اور بے باک بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں صحیفہ نے نہ صرف انڈسٹری کی ظاہری چمک دمک پر سوالات اٹھائے بلکہ اس کے پس پردہ چلنے والے غیر انسانی رویوں اور غیر پیشہ ورانہ ماحول پر بھی کڑی تنقید کی۔ صحیفہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں سنجیدہ اور بامقصد کہانیوں کی جگہ صرف گلیمر اور سطحی تفریح کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کبھی کام کی کمی کا سامنا نہیں ہوا، بلکہ انہوں نے خود کئی ایسے پروجیکٹس سے انکار کیا جن کے پیغام سے وہ متفق نہیں تھیں۔...
    عالمی سطح پر شدید دباؤ، تنقید اور قحط سے متعلق بڑھتے خدشات کے بعد اسرائیل نے غزہ کے تین علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ فضائی اور زمینی راستوں سے امداد پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق عسکری کارروائیوں میں عارضی وقفہ غزہ سٹی، دیر البلح اور المواسی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے رات 10 بجے تک) روزانہ نافذ العمل ہوگا۔  اسی دوران مخصوص راستے بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں اور امدادی قافلوں کی نقل و حرکت ممکن بنائی جا سکے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ اور امدادی اداروں نے اسرائیلی دعوؤں پر شکوک ظاہر کرتے ہوئے...
    بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس باب پر روشنی ڈالتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ نوعمری میں اُنہیں اپنی زنانہ چال ڈھال اور مختلف اندازِ زندگی کی وجہ سے شدید تنقید اور معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ جے شیٹی کے یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے اپنے بچپن اور نوجوانی کی تلخ یادوں کو بیان کیا اور بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور ان کا حصہ بننے کی کوشش کرتے رہے، مگر وہ خود کو ان کی دنیا میں کبھی پوری طرح شامل نہ کر پائے۔ کرن کے مطابق اُن کی چال ڈھال، دوڑنے کا...
    راولپنڈی  کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، عثمان نامی لڑکے نے گزشتہ رات خود آکر پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتولہ اور عثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی، مقتولہ نے مظفرآباد میں 12 جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔ مقتولہ کا خاوند چہلہ بانڈی مظفر آباد کا رہائشی ہے راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا۔ مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا، مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح...
    کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے خلاف تھا۔  پولیس کے مطابق تقریباً 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے “انور استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی پالیسیوں سے نالاں نظر آئے۔ 23 سالہ طالبہ نور شاہیرہ نے کہا کہ نئے ٹیکس اور اضافی بجلی کے نرخوں سے روزمرہ کی اشیاء...
    محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی، اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا...
    گجرات (انٹرنیشنل ڈیسک)  گجرات کے ضلع امریلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سورت سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے مقامی سیاسی لیڈر پردیپ بھاکھر پر عصمت دری، بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمے میں پھسانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ معاملہ اس لیے بھی سرخیوں میں ہے کیونکہ اس میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار پر نہ صرف جنسی استحصال بلکہ دیگر سنگین جرائم کے الزامات بھی شامل ہیں۔ شکایت گر سومناتھ کے تلالہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ ریسورٹ میں پیش آیا لرزہ خیز واقعہ خاتون ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن قبل اپنے شوہر کے ساتھ گر سومناتھ کے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم (Workers’ Remittances Incentive Scheme) کو مستقل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ترسیلات زر بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں، قائمہ کمیٹی اراکین کا مطالبہ انہوں نے وزارت خزانہ کو اسکیم کے لیے فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس اقدام کو قومی ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری طاقت اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کما کر بھیجی گئی ترسیلات زر نے نہ صرف امپورٹ بل کی ادائیگی میں مدد کی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ روان مالی سال...
    بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی شہریوں کو مناسب طریقہ کار کے تحت واپس بھیجے، جیسا کہ بنگلہ دیش بھارتی شہریوں کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روہنگیا مسلمانوں کو سمندر برد کرنے پر اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جہانگیر عالم چودھری نے الزام لگایا کہ بھارت نے گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 1,500 بنگلہ دیشی شہریوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلا ہے اور ساتھ ہی روہنگیا مسلمانوں کو بھی دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے نرائن گنج میں رینجرز (RAB-11) کے دفتر کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھکیلے گئے ہم اپنے شہریوں کو واپس...
    انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی حالت زار پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ رواں دورے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں فتح حاصل کی تھی، تیسرے ٹیسٹ کے آخر میں رویندرا جڈیجا کی بھرپور مزاحمت کے باوجود بھارتی ٹیم کو شکست ہوگئی۔ چوتھے میچ میں بولنگ انتہائی مایوس کن رہی، شائقین ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو اس ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے گمبھیر سے کہا کہ اس سے پہلے انھیں کمر پر لات مارکر بھگا دیا جائے وہ خود سامنے آئیں اور ایسی پرفارمنس پر مستعفی ہوں۔
    بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شادی اور عمر کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کا بےباکی سے جواب دیا ہے، جسے سراہا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک صارف نے زرین خان کی پوسٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’شادی کرلو، بوڑھی ہو رہی ہو‘۔ تاہم اس تبصرے کو نظرانداز کرنے کے بجائے زرین نے نہایت اعتماد کے ساتھ ویڈیو پیغام میں دوٹوک جواب دیا۔ ویڈیو میں اداکارہ نے شادی اور عمر سے متعلق سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شادی کو اکثر ہر مسئلے کا حل کیوں سمجھا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشرے میں شادی کو خوشی اور استحکام کی ضمانت کے طور پر پیش کیا...
    کانگریس کے مرکزی لیڈر و رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کو اس کے اہم گڑھ گجرات میں شکست دینا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے یہ بات پارٹی کو مضبوط کرنے کی مہم کے تحت کانگریس کے ضلع صدور کے تربیتی کیمپ میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے پارٹی کی ضلعی اکائیوں کے سربراہوں کو یقین دلایا کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرتے وقت ان کی رائے پر بھی غور کیا جائے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کو اس کے اہم گڑھ گجرات...
    پاکستان کو سبق سکھانے کے دعوے کرنے والے بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بڑا اعتراف کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں بلکہ 7 طیارے گرائے۔ تاہم اپنے بیان میں شرمندگی کے بجائے آرمی چیف نے ڈھٹائی سے کہا کہ اتنے گرنے کے بعد بھی ہم 3 دن بعد بھی ہوا میں تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی لڑاکا طیاروں کے کھونے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف...
    چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس آئندہ 4 سے 5 روز میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ یہ بات جاتیا پارٹی (قاضی ظفر گروپ) کے سربراہ مصطفیٰ جمال حیدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘فہرست سے خارج کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ملک میں بے امنی کا حل صرف انتخابات ہیں۔ دیگر رہنماؤں نے بھی فوری انتخابی اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت سے دہشتگردی اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ لیبر پارٹی کے ڈاکٹر مستفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔...
     کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا کہنا تھا کہ کربلا ہمیں حریت و مقاومت کا درس دیتی ہے، کربلا ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ حالات ہم پر جتنے بھی دشوار ہوجائیں ہمیں تب بھی ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی ہے، غزہ کے موجودہ حالات اور ان کی مزاحمت امام حسین کے کربلا کے درس کے بغیر ممکن نہ تھی، آج مسلمانوں کو چاہیے کہ غزہ کے معاملے میں حسینی کردار ادا کریں۔  اسلام ٹائمز۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرانتظام سالانہ 53 واں امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے عالمی شہرت یافتہ حجتہ السلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا، کانفرنس میں...
    معصوم مرادآبادی سپریم کورٹ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ کی بی جے پی سرکاروں کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ آخر کس قانون کے تحت کانوڑ یاترا کے راستوں پر دکانداروں کو اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ساون کے اس موسم میں اترپردیش اور اتراکھنڈ میں ان دنوں کانوڑ یاترا چل ہی ہے ، جس میں ہزاروں شیوبھکت گنگاجل لے کر سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ راستوں میں آنے والے ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان و ملازمین سے ان کی مذہبی شناخت پوچھی جارہی ہے اور اگر ان میں کوئی مسلمان ہے تو اسے اس حد تک ہراساں کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا بوریا بستر گول کرکے کہیں اور چلاجائے ۔...
    آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک افسوسناک واقعے میں تیندوا انسانی آبادی میں گھس آیا اور گھر کے صحن سے ایک 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے فوری طور پر کھیتوں اور نزدیکی جنگل میں تلاش شروع کی، لیکن تلاش کے باوجود بچی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ تقریباً 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی، جس پر جنگلی جانور کے حملے کے واضح نشانات موجود تھے۔ یہ...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ روس اور چین جیسے کلیدی بین الاقوامی شراکت داروں سے تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر وزارت خارجہ تہران میں ایرانی نائب وزرائے خارجہ اور سینیئر سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیاں نے کہا کہ ہم مربوط حکمت عملی اور پالیسیوں کے تحت سب سے پہلے اپنے ہمسایوں کے ساتھ قریبی، گہرے اور بہتر تعلقات کے فروغ کو ترجیح دیں گے، اور پھر ان ممالک سے تعلقات کو وسعت دیں گے جن سے ہمارے مثبت روابط ہیں، جیسے روس، چین،BRICS  گروپ، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    جرمنی دنیا کے ان چند یورپی ممالک میں شامل ہے جو بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کو بڑی تعداد میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اس کے علاوہ فری لانسنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے قانونی مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ حال ہی میں جرمنی کا فری لانس ویزا (Freelance Visa) خاص طور پر اُن افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی کمپنی یا ادارے میں ملازمت کے بجائے آزادانہ طور پر مختلف کلائنٹس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس ویزے کے تحت فری لانسرز کو جرمنی میں رہنے، کام کرنے اور اپنے شعبے میں قانونی طور پر خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں...
    یاسمین طاہر کے دادا سید ممتاز علی اس زمانے میں خواتین کی تعلیم کے پرچارک تھے، جب اس کے لیے سرسید احمد خان بھی ذہنی طور پر تیار نہ تھے۔ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے واسطے انہوں نے زبانی جمع خرچ نہیں کیا بلکہ جولائی 1898 میں اپنی اہلیہ محمدی بیگم کی ادارت میں لاہور سے ’تہذیب نسواں‘ کے نام سے پرچے کا اجرا کیا جسے برصغیر میں خواتین کی توجہ حاصل ہوئی تھی۔ ‎رواں ماہ ہم سے جدا ہونے والے ممتاز اسکالر سی ایم نعیم ‎نے بڑی عرق ریزی سے دو جلدوں میں ’تہذیب نسواں‘ کا تیس سالہ انتخاب کیا جو گزشتہ برس ’تہذیب نسواں: ایک جریدہ، ایک تحریک‘ کے عنوان سے منصۂ شہود پر آیا۔...
    واشنگٹن+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی...
    گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے حافظ آباد میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔  سیلاب زدگان سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ‘انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے سینکڑوں سیلاب متاثرین میں ایک ماہ کا راشن بھی تقسیم کیا۔وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،اراکین صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی،عون انتصار بھٹی بھی انکے ساتھ تھے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر حکومت پنجاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی انکے نقصانات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا،سینئر صوبائی وزیر نے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خیبر پی کے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور ان کے بیٹے بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔ فاٹا کے معالات کو حل کرنے کے لیے قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیاجائے، قبائلی جرگے میں فاٹا کے سابق ارکان پارلیمنٹ، سیاسی نمائندے اور دیگر شامل ہوں۔ فاٹا کا انضمام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے کے مطابق مختص فنڈز جاری کیے جائیں۔ کے پی میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔  دن دہاڑے تاجروں اور مقامی رہنماؤں سمیت عام عوام سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے اٹلی سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔ جہاز بین الاقوامی انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور بچوں کا دودھ لے کر جا رہا تھا۔ انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز کشتی کے قریب اسرائیلی فوجی پہنچنے لگے تو حنظلہ کی جانب سے ہنگامی مدد کا سگنل جاری کیا گیا۔ کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی کہ قابض افواج کشتی کی جانب بڑھ رہی ہیں، حنظلہ نے ڈسٹرس کال بھی دی۔ مشن کو منظم کرنے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق امدادی جہاز...
    غاصب صہیونی رژیم کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی نئی حکومت کو نقصان نہ پہنچائے تاکہ ایران کو اس ملک میں واپس پلٹنے سے روکا جا سکے! اسلام ٹائمز۔ شام میں جاری خونریز کشیدگی کے تناظر میں غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری چینل کان نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام نے صیہونی رژیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کو شام میں واپس آنے سے روکے! صہیونی چینل نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شاہی خاندان کے ایک "اعلی رکن" نے صیہونی رژیم کے نام جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق داعشی سرغنہ و موجودہ...
    باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل آمدنی میں پورے خاندان کا معاشی بوجھ اٹھانا مشکل تھا اور پھر اوپر سے معذور بچے کی پیدائش‘ پورے محلے کے منہ سے ’’ہائے رام‘‘ نکل گیا‘ بچہ پیدائشی اندھا بھی تھا اور کمزور بھی‘ پورے خاندان کا خیال تھا ہم یہ بچہ نہیں پال سکیں گے چناںچہ ہمیں گلہ دبا کر اسے قتل کر دینا چاہیے لیکن والد نیک دل انسان تھا‘ اس نے بچے کو معذوری کے باوجود قبول کر لیا اور یوں سری کانت کو زندہ رہنے کا سر ٹیفکیٹ مل گیا۔ آندھرا پردیش کے سری کانت بولا کے لیے یہ سر ٹیفکیٹ ضروری تھا‘ کیوں؟ کیوںکہ اس نے آگے چل کر دنیا بھر کے اندھوں کے...
    ایک بھارتی فلم کا گانا ہے ’’ بدلے بدلے میرے سرکار نظر آتے ہیں، گھر کی بربادی کے آثار نظر آتے ہیں۔‘‘ آج کل مودی جی ! پہلے کی طرح خوش و خرم نظر نہیں آ رہے ہیں، ان کی اس اداسی کی وجہ کیا ہے ؟ کیا یہ ان کے سندور آپریشن کی ناکامی کی وجہ ہے یا تری پورہ میں عوامی بغاوت سے وہ پریشان ہیں یا بھارت میں حزب اختلاف اور عوام کی جانب سے اس سوال کے تسلسل سے پوچھے جانے سے گھبرائے ہوئے ہیں کہ پاکستان سے حالیہ جنگ میں بھارت کے کتنے جہاز تباہ ہوئے ہیں؟ تو صاحبو ! ان وجوہات میں سے کوئی بھی ایسی نہیں لگتی جس سے وہ پریشان ہوں اور...
    میں نے جب پہلی بار سنا کہ پاکستان کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر ماں کا نام بھی درج کیا جائے گا تو میرے دل میں ایک پرانا دکھ سا جاگا جیسے صدیوں پرانی کسی خاموش ’’آہ‘‘ کو زبان ملی ہو۔ برسوں سے ہم ایک ایسی شناخت کے قیدی ہیں جو صرف ولدیت کے سہارے مکمل مانی جاتی ہے۔ ماں کی آغوش جو سب سے پہلی پہچان ہے، وہ قانونی کاغذات پر کبھی غیر ضروری ،کبھی غیر واضح اورکبھی مکمل طور پر غائب سمجھی گئی۔ کتنی ہی عورتیں جو اکیلی ماں ہیں، جنھوں نے بچوں کو تن تنہا پالا ،سماج کی سرد ہواؤں میں جگر کے ٹکڑوں کو اپنے لہو سے سینچا، وہ ماؤں کی فہرست میں نہ آ...
    لغات عرب میں لفظ ’’جن‘‘ کے معنی پوشیدہ اوجھل بتائے گئے ہیں لیکن اس میں بالکل ’’نہ دکھائی‘‘ دینے سے زیادہ کم کم اورکبھی کبھی دکھائی دینے کے ہیں چنانچہ سانپ کو بھی ’’جان‘‘ کہا گیا ہے حالانکہ سانپ کا اپنا اصلی نوعی نام ’’حثہ‘‘ ہے لیکن کم کم دکھائی دینے کی وجہ سے ’’جان‘‘ کہا گیا ہے۔ لفظ’’جن‘‘ صرف عربی لفظ نہیں بلکہ آریائی زبانوں میں بھی تقریباً انھی معنی میں ہے، اس سے بے شمار الفاظ بنتے ہیں جیسے جان (روح) جون، جیونی ، جیون، جنم جنماتر، جانی وغیرہ… چنانچہ لفظ جنگل بھی اسی سے ہے۔ جنگل خودرو، بے ترتیب اور ہر قسم کے پیڑ پودوں پر مشتمل ہوتا ہے اور باغ باترتیب پھل دار اور زیادہ تر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔  جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے۔کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران گرفتاری اور تشدد برداشت کیا، اس کے...
    اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنول میں ایک غیر ملکی شہری کے فارم ہاؤس میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت فروخت کیا جارہا تھا جس پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مذکورہ فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت جواب دے کہ ملک میں گدھیوں کی تعداد کیوں نہیں بڑھ رہی؟ جنید اکبر کا قومی اسمبلی میں سوال چھاپے کے دوران فارم ہاؤس سے تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا جسے موقع پر ہی تلف...
    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔ ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو” کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔ برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔ A post shared by Men’s...
    وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر غیر ملکی شہری کی جانب سے گدھے کا گوشت فروخت کیا جارہا تھا، جس پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ترنول میں موجود ایک فارم ہاؤس پر گدھے رکھے گئے تھے، جہاں سے چھاپے کے وقت بڑی تعداد میں گدھے برآمد بھی ہوئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ذبیحہ گدھوں کا گوشت بھی برآمد ہوا جس کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ زندہ گدھوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چھاپے کے وقت پولیس کی بھاری نفری بھی فوڈ اتھارٹی کے...
    ‎لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں  پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب  طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و  نما پروگرام  کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں  100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
    پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے...
    پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس بی بورڈ کی 34ویں اجلاس میں کیا گیا جو 23 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔ سرکلر میں تمام نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کو سختی سے اس ہدایت کی پابندی کرنے کا کہا گیا  ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے بعد قومی...
    فائل فوٹو  راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملے پر کیپٹل پولیس آفیسر (سی پی او) نے تفتیش میں معاونت کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس پی راول ڈویژن راجا حسیب کریں گے۔ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثناء اللّٰہ، انسپکٹر علی عباس، انسپکٹر ناصر عباس ٹیم میں شامل ہیں، ٹیم میں راولپنڈی پولیس کی آئی ٹی کے ماہرہن بھی شامل ہوں گے۔ٹیم تفتیشی افسر کو مختلف اداروں سے بروقت معاونت یقینی بنائے گی، ٹیم مختلف اداروں سے ٹیکنیکل ثبوتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، ٹیم فارنزک لیب کو بھجوائے جانے والے سیمپلز کی بروقت رپورٹ کی فراہمی یقینی بنائے گی، ٹیم حاصل معلومات کی روشنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘ ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان...
    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے نوجوان گریجویٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جمہوری اقدار سے روشناس کروانا اور انہیں پارلیمانی امور کی عملی تربیت دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟ اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرن شپ پروگرام 6 ماہ پر مشتمل ہوگا، جس میں 53 انٹرن شپ پوزیشنز دستیاب ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ انٹرن شپ کے لیے واک ان انٹرویوز 12 اور 13 اگست 2025...
    برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں فضائی امداد فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 220 ارکان پارلیمنٹ، جن میں اکثریت لیبر پارٹی سے ہے، نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ برطانوی حکومت نے اردن کی مدد کے لیے ایک چھوٹی ٹیم روانہ کی ہے جس میں فوجی منصوبہ ساز اور لاجسٹکس ماہرین شامل ہیں تاکہ امداد غزہ پہنچائی جا سکے۔ اسرائیل نے بھی حالیہ دنوں میں غیر ملکی فضائی امداد کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، تاہم اقوام متحدہ اور امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ فضائی امداد ناکافی...
     وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاق پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے لیے اپنا جرگہ...
     جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کبھی کبھار زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ گوگل میپ پر اندھا اعتبار اکثر نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ کبھی سیلاب زدہ راستے، کبھی غلط پن کیے گئے مقامات، اور کبھی وقت کی غلط کیلکولیشن سے حادثات جنم لے رہے ہیں۔ ممبئی میں پیش آنے والے ایک عجیب وغریب واقعے میں گوگل میپ کی مدد سے منزل مقصود کی جانب جانے والی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو گوگل میپ نے بیلاپور میں واقع بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھا دیا، جب کہ اصل راستہ پل کے اوپر سے تھا۔ خاتون نے بھی بلا تردد...