لاہور سے پیرس کے لیے براہِ راست پرواز کا آغاز، فرانسیسی سفیر کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔
پی آئی اے کی یہ پرواز پاکستان اور فرانس کو براہ راست جوڑنے والی ایک نئی راہداری بنے گی، جس سے نہ صرف ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس نئی سروس سے مسافروں کو زیادہ سہولت میسر آئے گی اور یورپی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی مزید آسان ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews براہِ راست پرواز پیرس علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: براہ راست پرواز پیرس علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور وی نیوز
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا