لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش کا کتنا امکان؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
لاہور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ چولی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
درجہ حرارت کم ہونے پر گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم بارش کا ابھی امکان نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
کراچی:شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔
کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی و وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا۔