اسپیکر پروڈکشن آرڈرز قوانین کیلیے درخواست پر فیصلہ کریں، لاہور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ممبران اسمبلی کے پروڈکشن قوانین میں ترامیم کی درخواست پر سماعت، جسٹس خالد اسحاق نے درخواست سپیکر قومی اسمبلی اور اسمبلی کو بھجوا تے ہوئے نمٹا دیں۔ عدالت نے کہا کہ اسپیکر پروڈکشن آرڈرز قوانین کیلیے درخواست پر فیصلہ کریں، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ممبر اسمبلی ملزم ریمانڈ پر ہو تو پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہو سکتے، پروڈکشن آرڈرز قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، معاملہ اگر ا سپیکر قوانین میں ترامیم کیلیے بھجوا دیا جائے تو ٹھیک ہے، نیب، دہشت گردی ودیگر قوانین کو پیش نظر رکھ بنانے چاہیے، 2019 میں شہباز شریف و دیگر ان کے پروڈکشن آرڈرز کو چیلنج کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروڈکشن ا رڈرز
پڑھیں:
حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست پر اُن کے وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی ہے.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حسان نیازی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی تو دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ درخواست پر جو ہائیکورٹ افس اعتراض ہے وہ دور کریں. دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی درخواست پر اعتراض کی سماعت کر رہے ہیں. حسان نیازی کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس نے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے ، دو رکنی بنچ نے نشاندہی کی کہ حوالگی کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لگائیں اور جب آپ کی درخواست پر نمبر لگے گا تب ہی اس کی سماعت کی جائے گی . دو رکنی بنچ نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
Ansa Awais Content Writer