سینٹرل جیل خیرپور میں مسلح افراد کی فائرنگ، 1قیدی ہلاک، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
سینٹرل جیل خیرپور میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قیدی ہاشم رند ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق جیل میں فائرنگ سے 2 قیدی زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری سینٹرل جیل پہنچ گئی۔
ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان باہر سے جیل میں آ کر چھپ گئے تھے، قیدی کو عدالت سے جیل لایا گیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیے خیرپور : جیل میں قید یونین شاہ بھنگیو کے چیئرمین انتقال کر گئے خیرپور، سینٹرل جیل میں قیدی چل بساپولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی خیرپور کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر مسلح ملزمان کیسے داخل ہوئے، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل خیرپور میں جیل کوارٹرز کے پاس دیوار گری ہوئی تھی وہاں سے ملزمان جیل میں داخل ہوئے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح افراد 1 قیدی کو ہلاک اور 2 کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینٹرل جیل جیل میں
پڑھیں:
کراچی: کورنگی کاز وے ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کورنگی کاز وے ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریاض کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ایک گولی کاندھے پر لگی تھی۔ تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔