جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈیکول میں پیش آیا۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد تحصیل برمل سے وانا آ رہے تھے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی
کراچی ملیر کالا بورڈ کے قریب فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد نے کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز میر کے سینے اور چہرے پر گولی لگی ہے، واقعہ کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔