data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی جی جیل فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی جی جیل نے سیکیورٹی اقدامات اور قیدیوں کی حالت کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کچن، اسکول آف فائن آرٹس اور موسیقی کی کلاسز کا بھی دورہ کیا۔آئی جی جیل نے چائنیز لینگویج سینٹر اور کمپیوٹر لیب سمیت مختلف شعبے دیکھے۔آئی جی جیل نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات دیے۔آئی جی نے سینٹرل جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی جی جیل

پڑھیں:

کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ اور عبدالرحمٰن کورائی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری سہیل مشوری بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کاڈر،مودی نے ٹرمپ کی  دورہ امریکہ کی دعوت ٹھکرادی
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے: چیف جسٹس
  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیں
  • سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کرکے وہاں عدالتیں قائم کی جائیں، ضیاء اعوان ایڈوکیٹ
  • چیف جسٹس آف پاکستان سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کی ملاقات
  • کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس
  • سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ ,اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں
  • قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل
  • پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان کردیا