ایشیا کپ سپر فو رمرحلہ: بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکن ٹیم کو کم سے کم اسکورتک محدودکریں،سپرفور کا ہر میچ انتہائی اہم ہے ۔
سری لنکن کپتان کا کہناتھا کہ بنگلادیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے پارٹنر شپ ضروری ہوگی۔ سری لنکا کی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔