اسرائیل کا ہدف صرف ایٹمی تنصیبات نہیں، ایرانی حکومت کی جڑیں ہلانا ہے، رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یروشلم: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نئی شدت اختیار کر گئی ہے اور اب اس کا مقصد صرف ایران کی جوہری صلاحیت اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنا نہیں بلکہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حکومت کی بنیادیں ہلا دینا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی و مغربی اور علاقائی حکام کاکہنا ہےکہ اسرائیل ایک ہمہ گیر فضائی مہم چلا رہا ہے جس کا مقصد ایران کو اس حد تک کمزور کرنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام، میزائل ٹیکنالوجی اور خطے میں عسکری نیٹ ورکس سے مکمل دستبرداری پر مجبور ہو جائے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس بات پر بضد ہیں کہ ایران کو اس کے عسکری اثر و رسوخ سے محروم کر کے اس کی حکومت کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کیا جائے،یہ مہم حکومت کی طاقت کو ختم کرنے اور داخلی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی حکمت عملی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے اب تک اپنے حملوں کو صرف فوجی اہداف تک محدود نہیں رکھا بلکہ تہران میں سرکاری ادارے، پولیس ہیڈکوارٹرز، اور ریاستی نشریاتی اداروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی حکومت نے کم از کم دو ہفتے کی شدید فضائی کارروائی کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا انحصار ایرانی میزائل ذخائر کی تباہی پر ہے۔
امریکی مشرق وسطیٰ کے سابق ایلچی ڈینس راس کا کہنا ہے کہ ایران کو زبردست دباؤ کا سامنا ہے اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خامنہ ای کے قریبی حلقے کو شدید نقصان پہنچا ہے،ایران کی حکومت خود کو کمزور محسوس کر رہی ہے اور اگر یہ مہم حکومت کے زوال کا باعث بنی تو اسرائیل کو اس پر کوئی افسوس نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی قیادت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 86 سالہ خامنہ ای کو اگر عزت سے پیچھے ہٹنے کا موقع نہ دیا گیا تو وہ ممکنہ طور پر کھلی جنگ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں، اسی تناظر میں خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں خبردار کیا کہ امریکا کی کسی بھی مداخلت کا “ناقابل تلافی نقصان” ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خامنہ ای
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔