سعودیہ سے 146 عازمین کی پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : سعودی عرب سے 146 عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی۔
ایئر بلیو کی پہلی حج پرواز 146 عازمین حج کو لے کر کراچی پہنچی۔اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی نے حجاج کرام کا استقبال کیا ۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچنے والی پہلی حج پرواز کے موقع پر سی او او، اے پی ایم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عدنان خان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا،اس کے علاوہ ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ، کسٹمز، ہیلتھ اور ایئرلائن کے نمائندگان بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔
پی اے اے کے مطابق حجاج کے سامان کی جلد از جلد ترسیل کے لیے علیحدہ بیلٹ اور اضافی عملہ مختص کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پہلی حج پرواز
پڑھیں:
وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے چینی انٹرنیشنل نیٹ ورک کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے کے لیے پیس کیبل وفد کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔ شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزا فاطمہ خواجہ نے چینی ادارے پیس کیبل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سینئر وفد سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور خطے کے درمیان سب میرین اور زمینی آپٹیکل فائبر کیبل کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔