سعودی عرب سے 340 حجاج کو لے کر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
ایئر پورٹ پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، حکام وزارت مذہبی امور نے حجاج کا استقبال کیا۔
اس موقع پراسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔
آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔ سلیمان اے کو عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی کے مظاہرے کے دوران چاقو سے حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے ۔