سعودی عرب سے146 حجاج کو لے کرپہلی پرواز کراچی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سعودی عرب سے 146 حجاج کو لے کر پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جدہ سے حاجیوں کو لے کرایئربلیو کی پہلی حج پرواز 146 حجاج کو لے کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں صوبائی وزیر مذہبی امور ریاض حسین شاہ شیرازی نے حجاج کرام کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر سی او او، اے پی ایم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ عدنان خان نے حجاج کرام کو خوش آمدید کہا۔
جبکہ ڈائریکٹر حج سید امتیاز علی شاہ، کسٹمز، ہیلتھ اور ایئرلائن کے نمائندگان بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔
پی اے اے کے مطابق حجاج کے سامان کی جلد از جلد ترسیل کے لیے علیحدہ بیلٹ اور اضافی عملہ مختص کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا
منیلا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 جولائی سے ہوا ۔پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں مس عیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اورعروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
یوتھ موومنٹ کے میرے گھر پر 2 اجلاس ہوئے جن میں پرانے دوست شامل ہوئے، ماسوائے اقبال قرشی،شاہد محمود ندیم جو بوجوہ مصروفیات تشریف نہ لا سکے
مزید :