لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔
پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859 برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریبا 40 سے 50 ڈاؤن اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، ان مسافروں کو اپنا بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا بہت مشکل ہوتا تھا۔
ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ نے برقی سیڑھیوں کا انتظام کیا ہے جس کا کام مکمل ہوتے ہی رواں ماہ ہی ان برقی سیڑھیوں کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا، مسافر بڑی آسانی کے ساتھ ان برقی سیڑھیوں کے ذریعے اپنی متعلقہ ٹرینوں میں سوار ہو کر آ اور جا سکیں گے۔
سب سے زیادہ فائدہ جہاں مسافروں کو ہے وہیں ریلوے اسٹیشن پر دو وقت کی روٹی کمانے والے سیکڑوں قلیوں کو بھی فائدہ ہوگا جو بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے تھے۔
ریلوے حکام کا کہنا یہ ہے کہ برقی سیڑھیاں لاہور کے بعد کراچی پھر ملتان اس کے بعد راولپنڈی پشاور سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر بھی لگائی جائیں گی، ان برقی سیڑھیوں پر مجموعی طور پر بارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی، لاہور کے بعد کراچی ریلوے اسٹیشن پر یہ کام رواں ماہ ہی شروع کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔
اس کے علاوہ مسافروں کو بیٹھنے کے لیے آرام دہ ویٹنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ جن کی ٹرینیں لیٹ ہو جاتی ہیں یا جن کو لینے کے لیے عزیز و اقارب آتے ہیں وہ آرام سے انتظار گاہ میں انتظار کر سکیں۔
ریلوے مسافروں نے برقی سیڑھیوں کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، ریلوے میں اور بھی بہت ساری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ریل کی بوگیوں کی صفائی سے لے کر جہاں آرام گاہ ہے وہاں پر بھی صفائی سے لے کر واش روم تک کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 25 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی برقی سیڑھیوں کو آپریشنل کر دیا جائے گا جس سے لاکھوں مسافروں کو سہولیات میسر ائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو کے لیے
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ء ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن آج ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جو 16 سے 18 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ ایونٹ آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر کی جانب سے، بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے صدر، جناب جاوید بلوانی، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ انہوں نے منتظمین کو ایک اس نوعیت کے اہم اور وسیع پیمانے کے ایونٹ کے انعقاد پر سراہا۔”آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کریں، جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی سے آگاہی حاصل کریں، اور انجینئرنگ کے چیلنجز کے لیے جدید اور کم لاگت حل دریافت کریں۔ میں آئی ای ای ای پی کراچی اور بدر ایکسپو سولیوشنز کو ایک ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس سے پوری صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔”اپنے استقبالیہ خطاب میں، انجینئر نوید اکرم انصاری، چیئرمین آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر، نے اس نمائش کی صنعت میں روابط بڑھانے میں اہمیت پر زور دیا۔”یہ نمائش کاروباری اداروں کو آپس میں رابطے قائم کرنے، پیشہ ورانہ شراکت داری بنانے اور مستقبل میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ فیئر مختلف صنعتی شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کے ایک وسیع میدان کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے۔”ایونٹ کے دوران ایک اعلیٰ سطحی صنعتی سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تعمیرات، ٹیکسٹائل، اور متعلقہ صنعتوں میں توانائی کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ اس میں پائیدار توانائی سے متعلق ماہرین کی آراء اور رہنمائی شامل ہوگی۔آئی ای ای ای پی فیئر 2025 پاکستان کے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت، نیٹ ورکنگ، اور ترقی کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دیتا رہے گا۔