2025-09-18@02:18:09 GMT
تلاش کی گنتی: 30

«کراچی ریلوے اسٹیشن پر»:

    کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں  نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔ 
    سٹی42: پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر 2 آج کے دن مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم کی بندش کے باعث متعدد ٹرینوں کے لیے متبادل اسٹاپس کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی ہو۔ ریلوے حکام کے مطابق  آج کے دن  لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین اب شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی، لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اب لاہور کینٹ اسٹیشن پر اسٹاپ دے دیا گیا، لاہور سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس اسٹاپ شاہدرہ اسٹیشن پر ہوگا،کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس: اسٹاپ لاہور کینٹ اسٹیشن پر دیا گیا۔اس کے علاوہ کراچی...
    لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے...
    سٹی 42:  ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل  ہوگیا  ریلوے حکام  کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے،  ریلوے حکام انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب  روانہ کیا جائے گا، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس (16DN/15UP) کا اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دوبارہ بحال کر دیا گیا، جس پر شہریوں اور مسافروں نے وفاقی وزیر کے اس عوام دوست اقدام پر بھرپور اظہار تشکر کیا ہے،اہل ِضلع اوکاڑہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بحال شدہ اسٹاپ کو فوری طور پر پاکستان ریلوے کی رابطہ ایپ اور لائیو ٹریکنگ ایپ پر بھی اپ ڈیٹ کیا جائے، اس اقدام سے نہ صرف گھر بیٹھے آن لائن ٹکٹ بکنگ میں آسانی ہوگی بلکہ مسافروں کو اسٹاپ سے متعلق...
    لاہور: پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔  لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859 برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریبا 40 سے 50 ڈاؤن اور اپ  مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریباً 40سے 50ڈائون اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
    بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ٹرین کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے نتیجے میں ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ٹرین جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹرین کوئٹہ پہنچ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ بولان میل کے علاوہ کسی اور ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ...
    فوٹو فائل کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے  گا۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔
    سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آخری بوگی کا کمپلین ٹوٹنے سے وہ پٹڑی سے اتر گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، جس کے بعد ٹرینوں کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نیتجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔ دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا جو علاج و معالجے کے لیے جناح اسپتال تو آیا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور ایک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 46 سالہ فاروق جاوید ولد بوٹا جاوید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ مدثر ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص...
    کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ...
    کراچی سے لاہور آنے والی  کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین  نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین  نے  نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
    مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر...
    سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ سٹی ریلوے اسٹیشن سلطان آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ مبین کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ تھا۔ متوفی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کا آبائی تعلق مورو سے بتایا جاتا ہے۔تاہم، سٹی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    کراچی: لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔ حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن...
    لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آج صبح لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین لاہور سے روانہ ہو کر کراچی جا رہی تھی کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک پٹڑی سے اتر گئی جبکہ ٹرین کی ایک کوچ ٹیڑھی بھی ہوگئی۔ حادثے کے بعد ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
    سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سٹی ریلوے اسٹیشن ریلوے کالونی ریلوے ڈسپنسری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، ریلوے پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
۱