لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریباً 40سے 50ڈائون اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، ان مسافروں کو اپنا بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا بہت مشکل ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ نے برقی سیڑھیوں کا انتظام کیا ہے جس کا کام مکمل ہوتے ہی رواں ماہ ہی ان برقی سیڑھیوں کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا، مسافر بڑی آسانی کے ساتھ ان برقی سیڑھیوں کے ذریعے اپنی متعلقہ ٹرینوں میں سوار ہو کر آ اور جا سکیں گے۔

سب سے زیادہ فائدہ جہاں مسافروں کو ہے وہیں ریلوے اسٹیشن پر دو وقت کی روٹی کمانے والے سیکڑوں قلیوں کو بھی فائدہ ہوگا جو بھاری بھرکم سامان کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے تھے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ برقی سیڑھیاں لاہور کے بعد کراچی پھر ملتان اس کے بعد راولپنڈی پشاور سمیت دیگر ریلوے اسٹیشن پر بھی لگائی جائیں گی، ان برقی سیڑھیوں پر مجموعی طور پر بارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی، لاہور کے بعد کراچی ریلوے اسٹیشن پر یہ کام رواں ماہ ہی شروع کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم ہو سکے۔

اس کے علاوہ مسافروں کو بیٹھنے کے لیے آرام دہ ویٹنگ ایریا کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ جن کی ٹرینیں لیٹ ہو جاتی ہیں یا جن کو لینے کے لیے عزیز و اقارب آتے ہیں وہ آرام سے انتظار گاہ میں انتظار کر سکیں۔ریلوے مسافروں نے برقی سیڑھیوں کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، ریلوے میں اور بھی بہت ساری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ریل کی بوگیوں کی صفائی سے لے کر جہاں آرام گاہ ہے وہاں پر بھی صفائی سے لے کر واش روم تک کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہئے۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 25 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی برقی سیڑھیوں کو آپریشنل کر دیا جائے گا جس سے لاکھوں مسافروں کو سہولیات میسر ائیں گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریلوے اسٹیشن پر کراچی ریلوے مسافروں کو کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع