لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔