کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
سٹی ریلوے اسٹیشن ریلوے کالونی ریلوے ڈسپنسری کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
متوفی کی شناخت 45 سالہ ابراہیم کے نام سے کی گئی جو کہ اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، ریلوے پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔