کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ملازمین نے ساہیوال اسٹیشن پر روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔
رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین نے نعرے بازی کی۔
بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر؛ جی پی فنڈ کی شرحِ منافع میں کمی
سٹی 42: سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ، حکومت نے جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی کرکے سرکاری ملازمین پر تلوار چلا دی
مالی سال 2024-25 کیلئے شرح 12.46 فیصد مقرر کی گئی ، جی پی فنڈ میں سرکاری ملازمین کو کم منافع ملے گا،وفاقی وزارتِ خزانہ نے جی پی فنڈ کی شرحِ منافع کم کر دی
شرح کم ہونےسے ملازمین کی سالانہ آمدنی پر منفی اثر پڑے گا ،سرکاری ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلے میں کم منافع ملے گا
2022-23 میں شرح 14.22 فیصد، 2023-24 میں 13.97 فیصدرہی،2024-25کیلئے 12.46 فیصد کرنے سے ملازمین کی آمدنی میں کمی کا خدشہ ہے
پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا
واضح رہے سرکاری ملازمین جی پی فنڈ کی آمد ن پر توقعات قائم کیے ہوتے ہیں ۔ اور ریٹائرمنٹ یا دوران ملازمت جب انہیں پیسوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ جی پی فنڈ نکلوا کر اپنی ضروریات پوری کرلیتے ہیں ۔ جی پی فنڈ کی شرحِ منافع کم ہونے سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور اب سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ توقعات سے کم ملے گا