کراچی: ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
سٹی ریلوے اسٹیشن سلطان آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ مبین کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ تھا۔
متوفی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کا آبائی تعلق مورو سے بتایا جاتا ہے۔تاہم، سٹی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سبی، کراچی سے کوئٹہ جانیوالے بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ جس میں ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کی ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں بولان میل کی ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کی جانب جانے والی ٹریک کی کلئیرنس کا عمل جاری ہے۔ کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کے بعد بولان میل کوروانہ کیا جائے گا۔