Jasarat News:
2025-10-30@00:20:22 GMT

اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز بھی مندی کا شکار رہی

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)فیوچررول اوور دباؤ کے درمیان فروخت ،مقامی غیر یقینی صورتحال اور سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز بھی مندی کا شکار رہی۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 1600پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ نے 1لاکھ60ہزار اور 1لاکھ59ہزار کی 2نفسیاتی حد گنوا دیں۔انڈیکس 160,100کی سطح سے گھٹ کر 158,400کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 182 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ 65.

69فیصد کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1635پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 160,101پوائنٹس سے کم ہو کر 158,465 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 524 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 48 ہزار334پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 97 ہزار 525 پوائنٹس سے گھٹ کر 96 ہزار559پوائنٹس پر آ گیا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 182 ارب 93 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار157 روپے کی کمی ہوئی اور سرمائے کا مجموعی حجم 18279 ارب 51 کروڑ 37 لاکھ95ہزار759روپے ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 41ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 36 ارب روپے مالیت کے 1ارب 1 کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر478کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،314میں کمی اور41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرول ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،بینک آف پنجاب اور فرسٹ نیشنل ایکوٹیز سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈںگ کمپنی لمیتڈ کا بھاو 299.99 روپے بڑھ کر 24300روپے ہو گیا اسی طرح 38.30 روپے کے اضافے سے ایس ایس آئل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 421.28 روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 420.91روپے گھٹ کر 28930.89 روپے ہو گیا اسی طرح 138.49روپے کی کمی سے خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1709.22روپے پر آگئی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی کمی ہوئی کے حصص کی

پڑھیں:

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر معمولی کمی کے بعد 280.96 روپے پر بند

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 280 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر استحکام برقرار ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بدستور 282 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس معمولی اتار چڑھاؤ کا اثر مارکیٹ پر محدود ہے، تاہم کرنسی کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بینک کی جانب سے نگرانی جاری ہے۔

اس کے علاوہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اور ملکی معاشی عوامل روپے کی قیمت میں توازن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور تاجروں میں نسبتا اعتماد کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ: ڈالر معمولی کمی کے بعد 280.96 روپے پر بند
  • پی ای ایل کو آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص خریدنے کی منظوری
  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2 روز میں انڈیکس 36,00 سے زائد پوائنٹس گر گیا
  • کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس سال کے اختتام پرنئی تارخ رقم کر پائے گی؟
  • ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان؛ انڈیکس میں 1ہزار140پوائنٹس کی کمی
  • اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار، انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کمی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی