لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔
ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ
لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا ہے، لاہور سے سکردو کے لئے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔