کراچی، ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نیتجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔
دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا جو علاج و معالجے کے لیے جناح اسپتال تو آیا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوگیا۔
متوفی کی لاش اور ایک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 46 سالہ فاروق جاوید ولد بوٹا جاوید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ مدثر ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا
متوفی فاروق کے دوست عثمان نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والے شاہ فیصل ڈرگ روڈ بازار کے رہائشی ہیں، دونوں کے گھر آمنے سامنے ہیں اور دونوں راشد منہاز روڈ ملینیم مال کے قریب غیر ملکی فاسٹ فوڈ پر ملازمت کرتے ہیں۔
واقعے کے وقت سحری سے کچھ دیر قبل اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل تیزی سے ٹکرا گئی ، حادثے کا ذمے دار دوسرا موٹرسائیکل سوار جناح اسپتال سے علاج و معالجے کے بعد غائب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے کراچی میں ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، آفاق احمد
جبکہ جائے وقوعہ سے اس کی موٹرسائیکل بھی غائب تھی ، پولیس لاپتہ ہونے حادثے کے ذمے دار موٹرسائیکل سوار کو تلاش کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار
پڑھیں:
میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 71 سالہ رہنما محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔