City 42:
2025-07-28@01:57:40 GMT

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

سٹی 42 : پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ۔ 

حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے جدہ سے بعد از حج پروازیں آج سے شروع ہو گئی ہیں۔ لاہور کے لئے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز  پی کے 936، آج سہہ پہر لاہور ائر پورٹ پہنچ گئی، پرواز سے 328 حجاج کرام لاہور پہنچے۔ لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر آغا ظہیر الدین، سٹیشن مینیجر اشفاق اعوان، ائر پورٹ مینیجر، چیف سکیورٹی آفیسر اور پی آئی اے حکام نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ 

 یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

 بعد از حج آپریشن کے پہلے روز جدہ سے چار پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہوئیں۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات حجاج کرام کی وطن واپسی کے آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا  10 جون سے  شروع ہونے والا بعد از حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے

پڑھیں:

پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

 پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی کیلئے خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے، عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک پر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • جمعیت علماء اسلام ، بدامنی، ڈاکوراج کے خلاف 31 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان
  • پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
  • کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز
  • پی آئی اے کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
  • مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • امریکا سے جبری ملک بدری کی پروازوں کا پھر آغاز
  • چاند نظر نہیں آیا صفر کا آغاز کل سے ہو گا
  • پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز
  • سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • ییلو لائن ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز