ایران پر اسرائیل نہیں امریکا نے حملہ کرنا ہے، پاکستان رکوانے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہا ہےکہ لگتا ہے ایران کی ایٹمی صلاحیت پر حملہ ہونے جا رہاہے، امریکا ایران کو ایٹمی صلاحیت تک نہیں پہنچنے دینا چاہتا، امریکا کسی صورت ایران کو نیوکلیئر صلاحیت استعمال نہیں کرنے دینا چاہتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ 27 سال پہلے ایٹمی دھماکے کئے اور ایٹمی قوت ہے، اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو سرخرو کیا، جنگ میں بھارت کے ساتھ اسرائیل شریک تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوشش کرنی چاہیے ایران پر حملہ نہ ہو، ایران پر حملہ ہوا تو ایران کا بھی ردعمل آئے گا، کوشش ہو رہی ہو گی کہ ایران پر حملہ نہ ہو، پاکستان کو ایرانی قیادت کو قائل کرنا چاہیے کہ موجودہ صورتحال ٹل جائے، تمام صورتحال میں کچھ بھی ہماری چوائس میں نہیں، اس صورتحال میں ہمارے لئے بہتری نظر نہیں آتی۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہناتھا کہ فیلڈ مارشل امریکا جا رہے ہیں، چین چاہے تو ایران پر حملہ روک سکتا ہے، پاکستان شاید ایران پر حملہ روکنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، ایران پر اسرائیل نہیں،امریکا نے حملہ کرنا ہے، امریکا پاکستان کو اعتماد میں لے گا یا نہیں ، دیگر ممالک کو اعتماد میں لے گا، پاکستان ایران پر حملے کا حصہ نہیں بن سکتا،ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان کیلئے بھی مشکل صورتحال ہو گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایران پر حملہ پاکستان کو
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔