Nawaiwaqt:
2025-11-03@09:56:02 GMT

13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد : 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا. جس میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔جس میں 13 سے 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے.

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہارریجن،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے.ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنےاورگرمی کی شدت میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا کے چند اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارشدہ ، ایبٹ آباد سمیت بنوں، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں آ ندھی طوفان کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں 13سے18 جون تک موسم شدیدگرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔استور، اسکردو، ہنزہ، شگر، باغ اور نیلم ویلی میں بارش بھی متوقع ہے. جس کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا امکان ہے کی شدت میں جون تک

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔

بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں  تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔

اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔

سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا