کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا مقصد کیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نےکیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا۔
چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سہولتکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خود کش حملہ آور نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، خود کش دھماکے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو متاثر کرنا تھا، دھماکے کا مقصد ملک کی سلامتی کو متاثر کرنا تھا۔
چالان کے مطابق خود کش دھماکے میں 2 چینی باشندے ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید 20 جون تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خودکش حملہ دہشتگردی کراچی ایئرپورٹ حملہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خودکش حملہ دہشتگردی کراچی ایئرپورٹ حملہ کش حملہ
پڑھیں:
کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پشاور:تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔
ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔
تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔
دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔