اسرائیلی حملہ بربریت ہے‘، صحافتی برادری ایرانی عوام کے ساتھ ہے’، کے یو جے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایران کے عوام، حکومت اور صحافتی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
اجلاس کی صدارت صدر نصراللہ چوہدری نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایرانی عوام اور صحافی بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
سیکریٹری کے یو جے ریحان چشتی نے میڈیا اداروں میں یونٹ چیفس کے تقرر اور رکنیت ڈیٹا کی تکمیل کے لیے اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6