حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے، ایران نے قطر اور عمان کو آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کردیا ہے کہ حالت جنگ میں اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے ثالث کو بتایا کہ تہران حملے کے دوران مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایرانی عہدے دار کے مطابق اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے بعد مذاکرات ہوسکیں گے، عمان اور قطر سے کہا ہے وہ جنگ بندی کے لیے امریکا سے بات کریں۔
اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جلد معاہدہ کرانے کا اعلان کیا۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہم جلد امن کرائیں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور پھر ایران کی جوابی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایرانی سفیر نے تجارتی راہداریاںجلد کھولنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایرانی سفیر نے سابق چیئرمین سینٹ کو پاکستان ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرا دی۔ سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ایرانی سفارت خانے پہنچے جہاں انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور دونوں کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صادق سنجرانی نے اسرائیل جارحیت کو بھرپور جواب دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کو سراہا، صادق سنجرانی نے ضلع چاغی کے پاکستان ایران بارڈ راجے روہتک کو کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر ایرانی سفیر نے پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرائی۔ ایرانی سفیر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سابق چیئرمین سینٹ نے کہا بارڈر ٹریڈ دونوں ممالک کے مقامی افراد کا ذریعہ معاش ہے۔ بلوچستان کی پاکستان ایران بارڈرز پر تجارتی راہداریاں کھولی جائیں، پاک ایران تجارتی راہدریاں دونوں اطراف میں لاکھوں لوگ کا ذریعہ معاش ہے۔ بارڈر ٹریڈ سے دونوں ممالک کے غیر ضروری درآمدی بلز میں کٹوتی ہو گی۔ صادق سنجرانی نے کہا دونوں ممالک کی عوام کا حق ہے وہ ایک دوسرے کی مصنوعات سے مستفید ہوں۔