ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، مسلم امہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر متحد ہو، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مسلم موومنٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایران میں جوہری و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر دنیا بھر کے مسلمان ایک دوسرے کا دفاع نہیں کریں گے تو پھر اسلام دشمن قوتوں سے کوئی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، مسلم امہ کو خواب غفلت سے بیدار اور متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، اسرائیل کا فلسطین، لبنان اور شام کے بعد ایران پر حملہ اس بات واضع ثبوت ہے کہ وہ مسلمانوں کا خاتمہ چاہتا ہے، اگر دنیا بھر کے مسلمان ایک دوسرے کا دفاع نہیں کریں گے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا، کیونکہ اسلام کش عناصر اکٹھے ہوچکے ہیں، اب مسلمانوں کو بھی اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان بین الاقوامی سطح پر انصاف، امن اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے اور یہ بات سب کو سمجھنی ہوگی۔
ایگزیکٹو ممبران متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ایڈووکیٹ اللہ دتہ کاشف بوسن، ایڈووکیٹ اطہر شاہ بخاری، ایڈووکیٹ وسیم ممتاز، علامہ عنایت اللہ رحمانی، ایڈووکیٹ عظیم الحق پیرزادہ، پروفیسر عبدالماجد وٹو، شوکت عثمان، ڈاکٹر زاہد عمران، سلطان محمود ملک، اسد مگسی اور ایڈووکیٹ بابو نفیس انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جوہری و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی رہنماں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر فیصلہ کن اقدام کریں، ایسا کرنے میں ناکامی سے مزید خلاف ورزیوں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بنیادوں کو ختم کرنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ایران کے عوام اور اس جارحیت کا شکار ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان اور بین الاقوامی ایران پر کہا کہ
پڑھیں:
ایران کا مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ
TEHRAN:ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی جنونی حکومت کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نے اپنے بیان میں کہا کہ محض تقاریر اور اجلاسوں سے اسرائیل کی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔
علی لاری جانی نے یہ واضح کیا کہ کسی عملی قدم کے بغیر فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا بے اثر ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو کم از کم اپنے دفاع کے لیے ایک مؤثر فیصلہ کرنا چاہیے ورنہ اسرائیل کی حکومت نہ صرف فلسطین کے عوام بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دے گی۔
لاری جانی نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم تشکیل دیں جو صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
ان کے مطابق یہ ایک مثبت قدم ہوگا جس سے نہ صرف فلسطینی عوام کے لیے کچھ کیا جا سکے گا بلکہ اس سے مسلمان ممالک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کی حفاظت کے لیے بھی ایک مؤثر حکمت عملی ملے گی۔