کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی پر ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کےلیے میسج بھیجا گیا۔
اس حوالے سے ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔
ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، گلشن معمار میں کمسن لڑکا سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے محمد پور سوسائٹی میں فائرنگ سے 8 سالہ محمد رضا سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی رنجش کی بنا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے دوران شور مچانے پر گولی مارنے کا بتایا جا رہا ہے ۔